الیکشن کمیشن بکنے والے 16 لوگوں کو تلاش کرے ،تحریک انصاف کا مطالبہ

0
83

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان جمع ہوئے اور حکومت کے حق میں نعرے لگائے

الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا موقف بڑا واضح ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دیا جائے،پاکستان کا انتہائی اہم مقدمہ الیکشن کمیشن سماعت کررہا ہے، ہر بار سینیٹ کے الیکشن میں بولیاں لگتی رہی ہیں، سب کو پتا ہے بولیاں لگانے والے کون ہیں،ہم نے فیصلہ کرلیا تھا اس نظام کو ٹھیک کرنے کا بیڑا ہم خود اٹھائیں گے، جو جماعتیں کرپشن کرتی ہے وہ اوپن بیلٹ کے خلاف ہوگئیں،

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں ضمیروں کے سوداگروں کو روکنے کی ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہے،یوسف گیلانی کےکون سے کارنامے تھے،ہار چوری اور بے شمار مقدمے ہیں ان پر، سندھ کے لوگوں کا لوٹا ہوا پیسا چلا ہے،الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکے، سینیٹ انتخابات میں دوبارہ سے پولنگ کرائی جائے، ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن چاہے سارا دن ساری شام بیٹھے اور نوٹسز جاری کرےہم نے اپنی درخواست میں ترمیم کرکے نئے شواہد الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے،

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بکنے والے 16 لوگوں کو تلاش کرے، صحافی نے سوال کیا کہ بکنے والے لوگ اب تک پارٹی سے کیوں نہیں نکالے گئے؟ جس پر فرخ حبیب نے کہا کہ یہ خواہش بھی آپ کی جلد پوری ہوگی،

اتحادی جماعت کی علیحدگی،وزیراعظم نے منانے کا ٹاسک دے دیا

بہت ہو گیا پی ڈی ایم کا کھیل تماشا، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا

یہ نہیں کہتا گھبرانا نہیں لیکن…لانگ مارچ کی بجائے کس کی ضرورت ہے، چودھری پرویز الہیٰ میدان میں آ گئے

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ، اجلاس میں ایسی سفارشات پیش کہ شیخ رشید بھی دنگ رہ گئے

پی ڈی ایم اجلاس، لانگ مارچ پر پیپلز پارٹی نے "یوٹرن” لے لیا

کون ہو گا چیئرمین سینیٹ کا امیدوار؟ نواز شریف نے پی ڈی ایم اجلاس میں کس کو نامزد کر دیا؟

لانگ مارچ کی تیاری،ہو سکتا ہے ضرورت ہی پیش نہ آئے، مریم نواز

اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

گیلانی کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی، پی ٹی آئی کو لگا بڑا جھٹکا

Leave a reply