الیکشن کمیشن گورنر کو چھوڑے اور خود تاریخ دے دے کہ الیکشن کب ہوں گے. عدالت

0
38

الیکشن کمیشن گورنر کو چھوڑے اور خود تاریخ دے دے کہ الیکشن کب ہوں گے. عدالت

لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ معاشی صورتحال خراب ہوچکی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں الیکشن کب کرائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں، لیکن گورنر نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے۔

جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ معاشی صورتحال خراب ہوچکی ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ اتنا کام کر رہے ہیں، آپ چھوڑیں گورنر کو، آپ خود الیکشن کی تاریخ دے دیں۔ عدالت نے گورنر کے وکیل سے استفسار کیا کہ اپ کو کتنا وقت درکار ہے یہ پاکستان کا معاملہ ہے۔ گورنر کے وکیل نے جواب جمع کرانے کی مہلت مانگتے ہوئے جواب دیا کہ کم ازکم سات روز کا وقت درکار ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
عدالت نے گورنر پنجاب کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی، اور آئندہ سماعت سے قبل فریقین کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔

Leave a reply