پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ نہیں کرسکتا،چیئرمین پی ٹی آئی

0
158
pti

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان الیکشن کمیشن پہنچ گئے

پی ٹی انٹرا پارٹی کالعدم قرار دینے کا معاملہ.چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،اکبر ایس بابر سمیت دیگر درخواست گزار بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے،گزشتہ سماعت میں پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا گیا تھا

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو نوٹس کی کاپی مل گئی؟ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جی نوٹس کی کاپی مل گئی، اکبر ایس بابر نے کہا کہ پچھلی سماعت پر میرے وکیل نے دلائل دیئے تھے،ہماری استدعا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو الیکشن کے حوالے سے کاغذات دیئے وہ ہمیں دیے جائیں،جب ہمیں پی ٹی آئی کا رپلائی مل جائے گا تو ہم اچھے دلائل دے سکتے ہیں،

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر 20 روز کے اندر الیکشن کروائے، ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان سے دور رکھا جائے، الیکشن قریب آرہا ہے چاہتے ہیں اس کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بھی پانچ سال الیکشن نہیں کروائے جو ہماری نظر میں درست نہیں، علی ظفر نے کہا کہ ہم نے آپ کے حکم کے مطابق انتخابات کروائے، پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ سماعت چلتی رہے گی لیکن الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کرسکتا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ آپ اس معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکتے، ممبر کمیشن نے کہا کہ ہم نے تو کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، گوہر علی خان نے کہا کہ کمیشن اس معاملے میں حتمی فیصلہ کرچکا، علی ظفر نے کہا کہ پہلے آپ درخواست گزاروں کا موقف سن لیں پھر ہم دلائل دیں گے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کل کمیشن سماعت کے لئے دستیاب نہیں،کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردیتے ہیں،علی ظفر نے کہا کہ گزارش ہے کہ پرسوں پہلے وقت سپریم کورٹ میں مصروفیت ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ ڈیڑھ بجے سماعت کا وقت رکھیں،

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ الیکشن ایکٹ کہتا ہے سات روز میں انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرائی جائیں،الیکشن کمیشن مطمئن ہوگا تو سرٹیفکیٹ جاری کرے گا،اگر الیکشن کمیشن مطمئن ہی نہیں تو سرٹیفکیٹ کیسے جاری کرے

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پی ٹی آئی نے 3 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا، جس میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئےپی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے ایک روز قبل انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چلینج کرتے ہوئے سارے عمل کو مشکوک قرار دیا تھا۔

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

Leave a reply