ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک بار پھر ثابت کردیا انسانیت سب سے بڑھ کر ہے عدنان صدیقی
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کے لیے ہمدردی دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔
باغی ٹی وی : مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرعدنان صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کے لیے ہمدردی دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔
Such a compassionate gesture by Edhi Foundation. It is only humane that we rise above political differences and diplomatic disagreements in this time of crisis and help India. Humanity is above all. #covid19. pic.twitter.com/CKLk1rm0kx
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) April 24, 2021
اداکار نے کہا کہ یہ صرف انسانیت کی بات ہے کہ ہم بحران کے اس دور میں سیاسی اختلافات اور سفارتی اختلاف رائے سے بالاتر ہوکر بھارت کی مدد کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ انسانیت سب سے بڑھ کر ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال سے اسپتالوں میں طبی سامان اور سہولتوں کی کمی کے پیشِ نظر ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔
ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں 50 ایمبولینسز سمیت ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کی ٹیم بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔