عید آ گئی، 3 ماہ سے تنخواہ نہ ملی،کرونا ویکسی نیشن سنٹر کے ملازمین کا احتجاج

0
28
عید-آ-گئی،-3-ماہ-سے-تنخواہ-نہ-ملی،کرونا-ویکسی-نیشن-سنٹر-کے-ملازمین-کا-احتجاج #Baaghi

عید آ گئی، 3 ماہ سے تنخواہ نہ ملی،کرونا ویکسی نیشن سنٹر کے ملازمین کا احتجاج

کراچی میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرمیں رجسٹریشن کا عمل معطل کر دیا گیا ہے

ایکسپوسینٹر میں کنٹریکٹ ملازمین نےعوام کی رجسٹریشن کاعمل روک دیا ایکسپو سینٹر میں 3ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ورکرز نے احتجاج کیا ،ملازمین کا کہنا تھا کہ عید آ گئی ہے ہم تین ماہ سے کام کر رہے ہیں لیکن تنخواہیں نہیں ملیں ہمیں تنخواہیں ادا کی جائیں ،احتجاج کے دوران آئی ٹی عملہ اور پولیس میں ہاتھا پائی ہوئی ایکسپوسینٹرمیں 300کےقریب ورکرزرجسٹریشن کاکام کررہے ہیں

ویکسی نیشن سنٹر میں احتجاج کی وجہ سے آئے ہوئے شہری پریشان ہیں تا ہم عملے کا کہنا ہے کہ گھروں میں فاقے چلنا شروع ہو گئے ہیں کب تک بغیر تنخواہوں کے کام کریں گے ،شہری احتجاج کے بعد ویکسین لگوائے بغیر گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں، کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے این سی او سی نے شہریوں کو ویکسین لگوانے کی ہدایت کر رکھی ہے، ملک بھر میں ویکسی نیشن کے مراکز قائم کئے گئے ہیں

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2 ہزار327 نئے کیسز سامنے آئے ،کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 45 ہزار 579 ہے جبکہ کورونامریضوں کی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی ہے،ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 37 ہزار 690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں کورونا مچبت کیسز کی شرح 6.1 فیصد رہی

دوسری جانب نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کےرپورٹ کیسز میں 50 فیصد ڈیلٹا ویریئنٹ کے ہیں، پاکستان میں جو ویکسینز لگائی جارہی ہیں وہ ڈیلٹا ویریئنٹ کے لیے مؤثر ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہواہے روزانہ ڈھائی ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آرہے ہیں قومی سطح پر کورونا پھیلنے کی شرح 6فیصد سے بڑھ گئی ہے، کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح 20فیصد ہوگئی ہے،ملک بھر میں 1900افراد کی حالت تشویشناک ہےبھارتی ڈیلٹا پھیلنے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، ویکسین نہ لگوانے والوں میں کورونا کے حملے کا خطرہ 7گنا زیادہ ہے،

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

ویکسین لگوانے کے باوجود، رکن اسمبلی خاندان کے 4 افراد سمیت کرونا کا شکار

Leave a reply