عیدالفطر کے موقع پر 61 قیدیوں کو رہا کردیا گیا

0
41
jailnaqvi

عیدالفطر کے موقع پر 61 قیدیوں کو رہا کردیا گیا
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ کیا اور عیدالفطر کے موقع پر سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کے 61 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن نے دیت اور جرمانو ں کی مد میں قیدیوں کے ذمہ واجب الادا11 کروڑ روپے ادا کئے۔ دیت اور جرمانوں کی ادائیگی کے بعد سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں 61 اسیران کی رہائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی مہمان خصوصی تھے۔ محسن نقوی نے رہا ہونے والے قیدیوں کو عیدی بھی دی۔ رہا ہونے والے قیدی عیدالفطر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منا سکیں گے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسیران کو رہائی کے بعد معاشرے کا مفید شہری بن کر دکھانا ہے۔باہر جا کر کسی سے لڑنا ہے نہ جھگڑنا ہے بلکہ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنی ہے۔ محسن نقوی نے جیل ملازمین کیلئے پولیس شہداء پیکیج کی طرز خصوصی پیکیج دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ جیل ملازمین کی تنخواہوں کے پیکیج پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔جیل ملازمین کے پروموشن کیسز کو جلد نمٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید تعطیلات کے دوران قیدیوں کے ساتھ عزیز و اقارب کی ملاقاتوں میں مزید سہولت اور آسانی دی جائے گی۔

تقریب سے آئی جی جیل خانہ جات اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن بریگیڈیئر (ر) خالد بشیر نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن، آئی جی جیل خانہ جات، چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن بریگیڈیئر (ر) خالد بشیر، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

قائم علی شاہ کے دور میں سب سے بڑا چیلنج شہر میں امن و امان قائم کرنا تھا،

Leave a reply