عید سے قبل کن ممالک کو ملی پاکستان کیلئے خصوصی پروازوں کی اجازت

0
53

عید سے قبل کن ممالک کو ملی پاکستان کیلئے خصوصی پروازوں کی اجازت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مصر کے خصوصی طیارے کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دیدی ،مصرایئر کی خصوصی پرواز23مئی کو 50 پاکستانیوں کو لے کر قاہرہ سے اسلام آباد پہنچے گی ،سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کردیا ،اسلام آباد پہنچنے والے خصوصی طیارے کے عملے کو ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی

قبل ازیں عمان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عمان ائر لائن کی خصوصی پرواز کو 22 مئی کو لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قطر ایئر لائن کو بھی لینڈنگ کی اجازت دے دی، قطر ائیر کی جانب سے اسلام آباد اور ملتان ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے درخواست دی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔

سول ایوی ایشن حکام کےمطابق قطر ائیرلائن کی تین خصوصی پروازیں 26 اور 27 مئی کو دوحہ سے ملتان اور اسلام آباد آئیں گی جو واپسی پر قطر اور دیگر ممالک جانے والے مسافروں کو لے کر جائیں گی

اس دوران قطر سے پاکستان پہنچنے والےخصوصی طیاروں کے عملےکو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر بیرون ملک فلائٹ آپریشنز معطل ہیں، صرف خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں اور پاکستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو وطن واپس لایا اور بھیجا جا رہا ہے۔ اس میں پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا بھی اہم کردار ہے

دوسری جانب حکومت نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن پرپابندی برقراررکھنےکا فیصلہ کیا ہے، انٹرنیشنل پروازیں 31مئی رات 11بجکر59منٹ تک بند رہیں گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نےانٹر نیشنل فلائٹس کی بندش میں مزید 16 دن کی توسیع کردی، سی اے اے کے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نےباضابطہ نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق انٹر نیشنل پروازیں 31مئی رات 11بجکر59منٹ تک بند رہیں گی جبکہ حکومت نے15مئی تک انٹر نیشنل فلائٹ پرپہلے ہی پابندی عائد کی تھی،خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کوپابندی سےاستثنیٰ حاصل ہے۔

واضح رہے اس بندش کا اطلاق حکومت کی جانب سےچلائی جانے والی خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگاجبکہ کارگو فلائٹس کوبھی پابندی کےفیصلے سے استثنیٰ حاصل ہوگا، کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظرملک بھر کےایئرپورٹس سےبین الاقومی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کردی گئی ہے

Leave a reply