عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس اعلامیہ جاری

0
27

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس اعلامیہ جاری کر دیا گیا

جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پنجاب کابینہ اجلاس میں گورنر ہاؤس میں پیدا شدہ صورتحا ل پر تشویش کا اظہارکیا گیا گورنر پنجاب کے آئینی احکامات کی موجودگی میں حمزہ شہبا ز کا حلف آئینی بحران پیدا کرے گا پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی طرف سے ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل ابھی زیر سماعت ہے،بحران سے بچنے کے لیے ہمیں عدالتی احکامات کا انتظار کرنا چاہیے انتظامیہ فریق نہ بنے، پولیس کے ذریعے گورنر ہاؤس پر چڑھائی نہ کرے کابینہ کا آج کا اجلاس گورنر کے احکامات کے تحت ہوا ہے حمزہ شہباز کے الیکشن متنازعہ اور غیر قانونی قراردیئے گئے ہیں گورنر پنجاب کے احکامات کی تشریح کے لیے عدالت عالیہ ہی مناسب فورم ہے عدالت سے تشریح کے لیے رجوع کیا جارہا ہے

دوسری جانب ایس اینڈ جی اے ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم نہیں ملا،اگر کوئی حکم نامہ موصول ہوا تو دیکھیں گے

حمزہ شہباز شریف کی تقریب حلف برداری سردار عثمان بزدار کی سکیورٹی واپس بلوا لی گئی،پروٹوکول واپس چلا گیا، سیکیورٹی جیمر گاڑی، اور سکواڈ کی دیگر گاڑیاں پنجاب اسمبلی سے روانہ ہو گئیں، عثمان بزدار پنجاب اسمبلی سے روانہ ہوگئے کہا،اپنا سیکیورٹی سٹاف خود واپس بھیجا ہے،راجہ بشارت کابینہ کاروائی سے آگاہ کریں گے، عثمان بزدار بغیر پروٹوکول پنجاب اسمبلی روانہ ہو گئے

قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گورنر ہاوس پہنچ گئے ہیں – گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی اجازت نہیں دی غنڈوں کی مدد سے تقریب کا انعقاد مجرمانہ فعل ہے انتظامیہ کو وارننگ دی اگر گورنر ہاؤس کو خالی نہ کیا گیا ذمہ داری سیکریٹری ہوں گے،چیف جسٹس سپریم کورٹ گورنر ہاؤس میں ہونے والے حملے کا فوری نوٹس لیں غیرآئینی طور پر زبردستی سے جعلی وزیراعلی ٰسے حلف کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے ،

واضح رہے کہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے مال روڈ پر گورنر ہاؤس کی طرف جانے والے راستے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ واٹر کینن بھی گورنر ہاؤس کے باہر موجود ہیں۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد کروائیں گے اور صرف ان ہی افراد کو گورنر ہاؤس آنے کی اجازت دی جائے گی جنہیں دعوت نامے دیئے گئے ہیں

Leave a reply