الیکشن کمیشن نے کے پی میں شفاف انتخابات کیلئے افسران کی تبدیلی کرنے پر چیف سیکرٹری کے پی کو خط

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں شفاف انتخابات کیلئے انتظامی افسران کی تبدیلی کرنے پر چیف سیکرٹری کے پی کو خط بھیج دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں شفاف انتخابات کے لیے انتظامی افسران تبدیل کیے جائیں۔ دوسری جانب محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے افسران کے تبادلوں کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی جو افسران کے نام تجویز کرے گی۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 5 رکنی کمیٹی کے چیئرمین ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوں گے جب کہ کمیٹی کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتی کے لیے افسران کے نام تجویز کرے گی۔ جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان نے کہا تھا کہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان کا کہنا تھا پرامن انتخابات اولین ترجیح ہے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔ اعظم خان کا کہنا ہے کہ نگران وزیر داخلہ رہ چکا ہوں، انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مکمل سپورٹ کیا تھا۔

Shares: