انسداد دہشت گردی عدالت ، عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کا ٹرائل شروع ہو گیا

عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد ، خدیجہ شاہ سماعت 65 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،9 ملزمان کی غیر حاضری کے باعث ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم نہیں ہو سکیں ،عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس پر سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر لیا ،عدالت نے کہا کہ چالان کی کاپیاں تقسیم ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے

عدالت پیشی کے موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میں 73 سال کی ہوں،کینسر کی مریضہ ہوں،اس کے باجود قائم ہوں الیکشن لڑوں گی، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب یہ نہیں کہ پی ٹی آئی کے تمام لوگوں کو جیل میں ڈال دیں ،پارٹی کو الیکشن لڑنے کا پورا موقع ملنا چاہیے نواز شریف جب بیمار تھے تو ان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا تھا ،

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت ، نو مئی کو گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا معاملہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی وکیل سے دلائل طلب کر لیے ،انسداد دھشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی،ڈاکٹر یاسمین راشد پر عوام کو فسادات پر اکسانے اور بغاوت کا الزام ہے ،گلبرگ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کیا

عدالت پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنما، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں،نو مئی کا فائدہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو ہوا اور جو کہتے تھے عمران خان فتنہ ہے وہ سب سے بڑا فتنہ ہیں اور وہ لوگ 9 مئی کے واقعات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں

قبل ازیں انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہورنو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات،عمران خان کی بہنوں ،اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،اسد عمر اور زین قریشی عدالت پیش نہ ہوئے ،حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کردی ، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہورہے،تفتیش بھی مکمل نہیں ہوئی مہلت دی جائے،انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

Shares: