الیکشن میں دھاندلی، ن لیگ کا آج دھرنے کا اعلان

0
38

الیکشن میں دھاندلی، ن لیگ کا آج دھرنے کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن الیکشن میں دھاندلی کے خلاف آج دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان آج پیر2 نومبر کو مسلم لیگ ن نے چیف الیکشن کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دے گی ،مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان سنٹرل سکیریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے قوانین کی وفاقی حکومت اور علی امین گنڈاپور نے دھجیاں اڑائیں۔

ن لیگ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مسلم لیگ نے گنڈا پور کو گلگت بلتستان بدر کرنے کے لئے 36 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہ ہونے پر مسلم لیگ (ن) نے حلقہ 1,2,3 کے تمام کارکن اور جمہوریت قانون پسند آج ییر کو 12 بجے سنٹرل سیکٹریٹ جمع ہونگے جہاں سے ریلی کی شکل میں چیف الیکشن کمشنر کے آفس کی طرف روانہ ہونگے

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ گلگت بلتستان کی تمام جمہوریت پسند سیاسی جماعتوں کو بھی اس دھرنے میں شرکت کی اپیل ہے، دھرنے کا اگلا مرحلہ گورنر آفس کے سامنے ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) نے ایک دفعہ پھر سپریم اپلیٹ کورٹ اور چیف کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے

بلاول گلگت پہنچ گئے، کارکنان سے ایئر پورٹ پر خطاب کے دوران کیا بڑا اعلان

شہباز صاحب،جو آپ نے خدمت کی اس کا صلہ اللہ سے مانگیں،آپکا موقف سنیں گے،عدالت

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

دوسری جانب مریم نواز کے بھی دورہ گلگت کا اعلان کر دیا گیا ہے،رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز 6 نومبر کو گلگت کا دورہ کریں گی،مریم نواز شریف 7 نومبر کو غذر،8 نومبر کو استور،9 نومبر کو دیامیر چلاس،10 نومبر کو گلگت میں جلسے سے خطاب کریں گی ،مریم نواز 10 نومبر کو گلگت میں جلسہ ، پارٹی کارکنان اور امیداروں سے ملاقاتیں کریں گی

گلگت بلتستان میں انتخابات،تحریک انصاف نے بھی انتخابی مہم تیز کر دی

Leave a reply