کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں، ہر حلقے میں امیدوار ہو گا،ن لیگ کا اعلان

جنوبی پنجاب کے بعض اضلاع میں سیٹ ایڈجسمنٹ کی بات محدود پیمانے پر ہوسکتی ہے
rana sana

ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں ہر حلقے سے الیکشن لڑے گی،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کسی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا اعلان کر دیا، اور کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں ہر حلقہ سے الیکشن لڑے گی ن لیگ آج سے انتخابی سرگرمیاں شروع کردے گی ہم اس بات سے پوری طرح متفق ہیں کہ ہم الیکشن الائنس میں نہیں جائیں گے، ہم اپنے مخلص اور جیتنے والے امیدواران کارکنان پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کرینگے۔ جنوبی پنجاب کے بعض اضلاع میں سیٹ ایڈجسمنٹ کی بات محدود پیمانے پر ہوسکتی ہے

باقاعدہ طور پر انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کرنے جا رہے ہیں اس مقصد کے لیے پنجاب کا تنظیمی اجلاس بلایا گیا ہے بنیادی ایجنڈا زیر غور آئے گا پنجاب میں بھرپور انداز سے انتخابی عمل کو آگے لے کر بڑھے گی 443 تمام قومی و صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ ن کا امیدوار موجود ہوگا اس سے پہلے چند اضلاع میں امیدوار نہیں ہوتے تھے ہم نے تنظیمی طور پر اسے چیلنج کے طور پر لیا ہے شیر کا نشان ہر حلقے میں ہوگا صوبائی, ڈویژنل, ڈسٹرکٹ, یوسی سطح تک تنظیم کو منظم کیا گیا ہے پارٹی کی تنظیم بھرپور انداز سے اپنے امیوار کو مضبوط کرے گی مسلم لیگ ن تخلیق پاکستان نے استحکام پاکستان کا سفر میاں نواز شریف کی قیادت میں طے گیا 28 مئی کو نا قابل تسخیر بنا دیا جب پاکستان ایشئن ٹائیگر بننے جارہا تھا تب پوری دنیا کے اخبارات یہ لکھ رہے تھے کہ پاکستان ایٹنی قوت بننے کے بعد ایک معاشی قوت بننے جارہا ہے اس وقت ایک سازش کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن اور اس کے قائد نوازشریف کو سزا دیکر ملک کو بحران سے دوچار کیا گیا

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

 شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

Comments are closed.