انتخابات،امیدواروں کے لئے ن لیگ نے فارم جاری کر دیا

ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس 4 نومبر ہفتے کو ہوگا
0
52
pmln

مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخاب کے حوالے سے سرگرمیاں شروع کر دی ہیں

مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی حلقوں کے امیدواروں کے لیے فارم جاری کر دیے ،مسلم لیگ ن نے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے لیے ایک لاکھ روپے فیس درخواست گزار کے لیے مخصوص کر دی ،قومی اسمبلی کے امیدوار کے لیے دو لاکھ روپے فیس مختص کی گئی، قومی اسمبلی کی مخصوص نشت کے لیے بھی فیس ایک لاکھ روپے رکھی گئی ،جبکہ صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشت کے لیے بھی ایک لاکھ روپے مختص کی گئی ،تمام امیدوار درخواست ماڈل ٹاؤن سیکٹریٹ میں جمع کروائیں گے ،فیس جمع کروانے کے لیے مسلم لیگ ن کا آفیشل اکاؤنٹ نمبر بھی فارم میں دیا گیا ہے.

دوسری جانب ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس 4 نومبر ہفتے کو ہوگا ،ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی زیرصدارت جنرل کونسل کا اجلاس رائیونڈ میں ہو گا ،جنرل کونسل کا اجلاس فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منعقد ہوگا،احسن اقبال کی نگرانی میں الیکشن سیل اورپارلیمانی بورڈز بھی تشکیل دے کا فیصلہ کیا ،انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہو گئی ہیں،پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں 10 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں ،پارٹی منشور کی تیاری کے لیے عرفان صدیقی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ،سینیٹر عرفان صدیقی منشور کمیٹی کے دیگر ارکان کا اعلان کریں گے،

سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

 نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

Leave a reply