توشہ خانہ کیس، سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منظور

0
145
nawaz

سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں،نواز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، نواز شریف کی پیشی سے قبل کمرہ عدالت خالی کرا لیا گیا ،ن لیگی رہنما احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، ایاز صادق اور رانا تنویربھی احتساب عدالت پہنچ چکے ہیں،احتساب عدالت آمد پر ن لیگی کارکنان نے نعرے لگا کر نواز شریف کا استقبال کیا، نواز شریف کے ساتھ ، شہباز شریف ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، طارق فضل چودھری، اسحاق ڈار موجود ہیں.

سابق وزیراعظم نوازشریف نے عدالت میں سرینڈر کر دیا،نواز شریف عدالت میں پیش ہو گئے، نواز شریف جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے،جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو روسٹرم پر بلالیں،نواز شریف روسٹرم پر آئے تو عدالت نے نواز شریف کو کمرہ عدالت سے واپس جانے کی ہدایت کر دی.نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ نوازشریف نے سرینڈر کر دیا انکے وارنٹ مسترد کر دیں،وارنٹ مسترد ہونگے تو ٹرائل آگے چلے گا،عدالت نے نواز شریف کی دس لاکھ روپے مچلکوں پر ضمانت لے لی،نوازشریف کی جانب سے مچلکے عدالت میں جمع کرا دیے گئے ،نوازشریف کی حاضری سے استثنی کی درخواست بھی دائر کر دی گئی،عدالت نے نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا،نواز شریف نے مستقبل میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کردی جس پر جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فرد جرم کیلئے تو نوازشریف کو آنا ہی پڑے گا،

توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کا اشتہاری کا اسٹیٹس ختم،دائمی وارنٹ منسوخ کر دیئے گئے،جج محمد بشیر نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ویسے بہت مزہ آتا ہے جب کافی لوگ جمع ہوتے ہیں،وکیل نواز شریف نے کہا کہ لوگ کسی کے پیچھے اکٹھے نہیں ہوتے جن پر انہیں اعتماد نہ ہو، جج محمد بشیر نے کہا کہ بس اب بس،اب آپ سیاسی بات کر رہے ہیں، جج محمد بشیر کے جملے پر قہقہے گونج اٹھے.
nawaz sharif

نواز شریف اسلام آبا دہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی نواز شریف سرنڈر کریں گے، اس موقع پر عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،

قبل ازیں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کو پیش ہونے کے لیے ایک سے ڈیڑھ بجے کا وقت دیا تھا ، نواز شریف کے وکیل نے استدعا کی کہ باقی روٹین کے کیسز سن لیں، ہمیں وقت دیا جائے،

اسلام آباد ہائیکورٹ: ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کیسز کی سماعت اڑھائی بجے کے بعد ہوگی،کیس کی سماعت ریگولر بینچ کے بعد خصوصی ڈویژن بینچ سماعت کرے گا،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے،عدالت نے آج تک نواز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی

احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق کیس،نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں 3 درخواستیں دائر کردیں،توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کی ضم شدہ پراپرٹی ریلیز کرنے کی استدعا کی گئی،دوسری درخواست میں کہا گیاکہ توشہ خانہ کیس میں پلیڈر مقرر کیا جائے،ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے بھی درخواست دائر کر دی گئی،

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر بھی آج سماعت ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی درخواستوں پر سماعت کرے گا

نواز شریف عدالت پیشی کے بعد مولانا فضل الرحمان کو ملنے جائیں گے
سابق وزیراعظم نواز شریف مختلف عدالتوں میں پیشی کے بعد اسلام آباد میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے،نواز شریف سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رہائش گاہ جائیں گے ،سابق وزیراعظم نواز شریف سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ جائیں گے اور مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کریں گے، نواز شریف مولانا فضل الرحمان کی خوشدامن کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے ، اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی

سابق وزیراعظم نواز شریف اسحاق ڈارکی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ نواز شریف منسٹرز انکلیو میں اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پر کچھ وقت گزاریں گے، سابق وزیراعظم کچھ دیر بعد احتساب عدالت کے لیے روانہ ہوں گے،

واضح رہے کہ نواز شریف ہفتہ کو پاکستان واپس پہنچے ہیں، انہوں نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ سے بھی خطاب کیا تھا، نواز شریف بعد ازاں جاتی امرا گئے، نواز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اہم اجلاس بھی ہوا ، نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لی ہے، آج 24 اکتوبر کو نواز شریف کو عدالت نے طلب کر رکھا ہے، نواز شریف احتساب عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے

سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

Leave a reply