دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے

0
61

نیویارک : ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے ہیں مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے لیے 44 ارب ڈالر یعنی 3368 ارب روپے کا معاہدہ کیا ہے-

باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک اورٹوئٹرکے درمیان 44 ارب ڈالرز کا معاہدہ ہوگیا ہے جس کے بعد ٹوئٹرکا کنٹرول اب دنیا کے امیر ترین شخص کومنتقل ہوجائے گا۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے کمپنی ایلون مسک کو بیچنے کا فیصلہ کرلیا

معاہدے کے مطابق ایلون مسک ٹوئٹر کی خریداری کے لیے 54.20 ڈالر فی شیئر رقم ادا کریں گے معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد شیئر ہولڈر بن گئے ہیں یہ دنیا بھر میں اب تک کی کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا ہے۔

ٹویٹر کے آزاد بورڈ کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے 12:24 بجے ایک پریس ریلیز میں مسک کے ساتھ معاہدے کے بارے میں معلومات دی تاہم ڈیل کے پبلک ہونے سے پہلے ہی 2 ہفتے قبل مسک نے ٹویٹ کر کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ خریدنے کا اشارہ دیا تھا۔ مسک نے لکھا تھا کہ امید ہے میرے سخت ترین ناقدین ٹویٹر پر رہیں گے آزادی اظہار کا اصل مفہوم یہی ہے –

ایلون مسک نے اس سے قبل ٹوئٹر خریدنے کے لیے 43 ارب ڈالر یعنی تقریباً 3273.44 ارب روپے کی پیشکش کی تھی اس حوالے سے ٹوئٹر کے اندر تنازع کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اب یہ ڈیل 44 ارب ڈالر میں طے پا گئی ہے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے احتجاج کیا تھا-

ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 3 ارب ڈالرز مالیت کے شیئرز خرید لئے


بعد ازاں مسک نے 44 ارب ڈالرز ادا کرنے کی پیشکش کی تھی ابتدا میں ٹوئٹر بورڈ نے مسک کی پیشکش کومسترد کردیا تھا تاہم اب اس کے شئیرہولڈرز سے معاہدے کی منظوری کے لئے ووٹنگ کا کہا جائے گا –

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ نئے فیچرز کے ساتھ ٹوئٹر کومزید بہتربنائیں گے آزادی اظہار ایک فعال جمہوریت کی بنیا د ہے۔ ٹوئٹر ایک ڈیجیٹل اسکوائر ہے جہاں انسانیت کے مستقبل سے متعلق اہم معاملات پربحث ہوتی ہے۔

ایلون مسک کا ٹوئٹر کو خریدنے کا فیصلہ، کمپنی کو اربوں ڈالرز کی پیشکش بھی کردی

یہ واضح نہیں ہے کہ نئی کمپنی کی قیادت کون کرے گا۔ فرم کمپنی کی قیادت فی الحال پیراگ اگروال کر رہے ہیں، جنہوں نے گزشتہ نومبر میں شریک بانی اور سابق باس جیک ڈورسی سے عہدہ سنبھالا تھا-

لیکن اپنی پیشکش کی دستاویز میں، مسک نے ٹویٹر کے بورڈ کو بتایا تھا کہ مجھے انتظامیہ پر اعتماد نہیں ہے۔

اس معاہدے کے تحت، جو اس سال کے آخر میں ختم ہونے کی امید ہے، ٹویٹر کے حصص کو ڈی لسٹ کر دیا جائے گا اور اسے نجی مان لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کی دولت کی مجموعی مالیت 237.6 ارب ڈالر ہے وہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اورایرو سپیس کمپنی سپیس ایکس کے مالک ہیں۔

ایلون مسک کا ٹویٹرکمپنی کے بورڈ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

Leave a reply