سندھ ہائیکورٹ ،فیملی وی لاگنگ کے نام پر سوشل میڈیا پر فحش مواد کی بھرمار کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

درخواست کی سماعت چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ،پی ٹی اے وکیل اور دیگر فریقین عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے درخواست گزار سے فحاشی پر مبنی مواد سے متعلق رپورٹس طلب کرلی،عدالت نے پی ٹی اے کو فحاشی پر مبنی مواد براہ راست ہٹانے کی ہدایت کر دی،پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو پیش رفت رپورٹ سے آگاہ کر دیا ،پی ٹی اے وکیل نے کہا کہ 2 لاکھ سے زائد مواد کو سوشل میڈیا سے ختم کیا گیا ہے،ابھی دیگر ویب سائٹس بلاک کر رہے ہیں،مکمل رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے، ہمارے پاس کوئی ایسا سسٹم نہیں ہے کہ غیر قانونی اور فحاشی پر مبنی مواد خود بخود ڈیلیٹ ہو جائے ،

عدالت نےپی ٹی اے پر اظہا برہمی کیا،عدالت نے پی ٹی اے حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا سسٹم بنایا جائے جس سے غیر قانونی اور فحاشی پر مبنی مواد خود بہ خود ختم ہوجائے، درخواست گزار عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف ایک فرد کا نہیں ہے یہ مسئلہ پوری سوسائٹی کا ہے،سوشل میڈیا ایپس فیس بک،انسٹا گرام ،یوٹیوب اور دیگر ایپس پر نوجوان نسل کو غلط سبق دیا جارہا ہے،سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور فحاشی پر مبنی مواد کو پرموٹ کیا جارہا ہے،سوشل میڈیا سے غیر اخلاقی مواد اور فحاشی پر مبنی مواد کو ختم کیا جائے،سوشل میڈیا پر ایسا مواد اپلوڈ کیا جاتا ہے جس میں بے حیائی پھیلائی جارہی ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست گزار سے بے حیائی پر مبنی اور غیر قانونی مواد سے متعلق رپورٹس طلب کرلی ،عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی

گورنر ہاؤس پر قبضہ کر کے دکھاؤمیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا،گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ کو چیلنج

ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ، وارننگ اس لیے دی جاتی کہ آپ خبردار رہیں،علی امین گنڈا پور

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

Shares: