جو کچھ ہو رہا ہے وہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ،مولانا فضل الرحمان

0
66

جو کچھ ہو رہا ہے وہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ،مولانا فضل الرحمان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بلدیاتی الیکشن کی مہم شروع کرنی چاہیے،

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی صوبائی حکومت کو یہ حق نہیں کہ وہ آئین سے متصادم قانون سازی کرے، پوری ہمت کے ساتھ پبلک میں جانا چاہیے،ان کے عزائم کو شکست دینے کیلئے عوام میں جانا ضروری ہے، سیاست خواہشات کی بنیاد پر نہیں ہو سکتی ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ،ملک کو گروی رکھ دیا گیا ہے، آئین کے اندر رہتے ہوئے ملکی نظام چلانا ہے،گزشتہ 4سال سے ملک پیچھے کی طرف جارہا ہے،فیصلہ اتحادیوں نے کرنا ہے ہم توخیرخواہی کا پیغام ہی دے سکتے ہیں،کارنرمیٹنگزہوں گی،ریلی نہیں نکال رہے،الیکشن کمیشن کےاحکامات پرعمل کریں گے،

ایم کیو ایم رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ 22اگست کو ایم کیو ایم پاکستان نے بہت سوچ سمجھ کر علیحدگی کا فیصلہ کیا ملک کے خلاف جو بھی بات کرے گا ہم اس کا ساتھ نہیں دے سکتے، ہم کسی کی بھی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں، ہم جمہوریت کو بچانے کیلئے اس حکومت میں شامل ہوئے تھے،آنے والے الیکشن میں کارکردگی بنیاد پر فیصلہ ہوگا،حکومت میں ہمارا شیئر صرف ایک وزیر کا ہے، ہم اتنا ہی بوجھ اٹھائیں گے جتنا حکومت میں ہمارا شیئر ہے، مولانا صاحب کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ان کے پاس آئے تھے، ہم ماضی میں بھی حکومتوں کا حصہ رہے، وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے ہم نےمظاہرہ کیا،ہم صرف کراچی کی نہیں پورے سندھ کی بات کررہے تھے، کالے قانون کے خلاف احتجاج کیا تو سندھ حکومت نے لاٹھی چارج کیا،ایم کیوایم نے سندھ حکومت کے کالے قانون کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی،اب سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے،مظاہرے میں ہمارے ایک ساتھی کی شہادت بھی ہوئی،

قبل ازین مولانا فضل الرحمان کی ایم کیو ایم کے وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی،ایم کیو ایم کے وفد میں عامر خان، وسیم اختر سمیت دیگر شامل تھے جے یوآئی کے مولانا اسعد محمود، سینیٹر کامران مرتضی ملاقات میں موجود تھے ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی.

دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم

پی ٹی آئی کے ساتھ کے پی میں جو ہوا وہ پورے ملک میں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

چمن ضرورجائیں گے،موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے ،مولانا فضل الرحمان

ناجائز حکمران کا انجام بھی اشرف غنی جیسا ہو گا،مولانا فضل الرحمان

Leave a reply