کے الیکٹرک جنریشن لائسنس پر 2 بجلی گھر ڈیزل سے چلانے میں ناکام

0
49

کراچی: کے الیکٹرک جنریشن لائسنس پر 2 بجلی گھر ڈیزل سے چلانے میں ناکام ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بدستورموجود ہے ادھر کے الیکٹرک جنریشن لائسنس کے مطابق 2 بجلی گھر ڈیزل سے چلانے میں ناکام ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنریشن لائسنس کے تحت کراچی کے دو بجلی گھر بن قاسم 2 اور کورنگی کو گیس کی قلت کی صورت میں ڈیزل پر چلایا جاسکتا ہے لیکن کے الیکٹرک ان بجلی گھروں کو ڈیزل پر چلانے میں ناکام ہوگئی ہے۔

نیپرا کے 2019 مارچ کے فیصلے میں صفحہ 13 پر واضح ہدایت موجود ہیں جس میں بن قاسم 2 اور کورنگی بجلی گھر کے لیے ڈیزل متبادل ایندھن قرار دیا گیا تھا۔

نیپرا دستاویز میں 1200 میگاواٹ کے بن قاسم ون کے لیے بھی لائٹ ڈیزل آئل متبادل قرار دیا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اپریل 2020 میں فرنس آئل قلت پر بھی کے الیکٹرک نے پلانٹ ڈیزل پر نہیں چلایا، نیپرا کے ای کو متبادل ایندھن پر ڈیزل استعمال کروانے میں ناکام رہا ہے۔

ماہرین توانائی کے مطابق سائٹ بجلی گھر میں متبادل ایندھن کا عدم تعین نیپرا کی ناکامی ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ چھوٹے بجلی گھر صرف قدرتی گیس سے چل سکتے ہیں، ڈیزل متبادل ایندھن ہونے کی بات درست نہیں۔

خیال رہے کہ کے الیکٹرک نے گیس کی قلت کا بہانہ بناکر کراچی بھر میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے اور شہر میں اس وقت 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، گرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث شہری دوہری اذیت کا شکار ہیں۔

Leave a reply