فیصل واوڈا پر جرمانہ عائد،اگلی پیشی پر ذاتی حیثیت میں طلب

0
49

فیصل واوڈا پر جرمانہ عائد،اگلی پیشی پر ذاتی حیثیت میں طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کی درخواستوں پرالیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی ، وکیل کی عدم پیشی پر الیکشن کمیشن  نے فیصل واوڈا پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا، الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیرفیصل واوڈا کو اگلی سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

الیکشن کمیشن نے فیصل واوَڈا کے معاون وکیل کو دلائل دینے سے روک دیا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر امریکی شہریت پر وضاحت کا موقع دیا،الیکشن کمیشن میں فیصل واوَڈا کے پاس امریکی شہریت تسلیم کی گئی،فیصل واوَڈا کی جانب سے مزید التوا کی درخواستیں مسترد کرتے ہیں،فیصل واوَڈا کے عدم تعاون پر الیکشن کمیشن تحقیقاتی اداروں کی مدد لینے پر غور کر رہا ہے

درخواست گزارنے فیصل واوڈا کوبطوروفاقی وزیر کام سے روکنے کی اپیل کی، ممبر پنجاب الیکشن کمیشن  نے دوران سماعت کیا کہ آپ کوآج دلائل کا آخری موقع دیا گیا تھا ، آپ اسٹے کی درخواست دے رہے ہیں،وکیل درخواست گزارنے کہا کہ آپ اگر میری درخواست مسترد کرتے ہیں تودلائل دے دوں گا،

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فیصل واوڈا کے وکیل کی موجودگی میں دلائل دیں، الیکشن کمیشن نے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ ایم این اے صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے

فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

فیصل واوڈا جواب نہیں دینا چاہتے تو بتا دیں، ہم فیصلہ کر دیتے ہیں، عدالت

درخواست گزار نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی، فیصل واوڈا نے غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے،

فیصل واوڈاصادق وامین نہیں رہے،حقائق چھپائے:نااہل کیا جائے:مبشرلقمان نےاسپیکرقومی اسمبلی کودرخواست دےدی

Leave a reply