فیض آباد دھرنا کیس میں کمیشن نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کر لیا
شاہد خاقان عباسی کو 29 نومبر کو فیض آباد کمیشن میں طلب کیا گیا ہے،اسرار احمد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان ریکارڈ کریں گے ،شاہد خاقان عباسی اس وقت وزیر اعظم تھے جب فیض آباد دھرنا ہوا تھا
واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیاہے، ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ محمد ایاز کو بھی کمیشن میں شامل کرلیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری وزرات داخلہ محمد ایاز بطور سیکرٹری کمیشن مقرر کردئیے گئے ہیں، سابق آئی جی طاہر عالم تاحال والدہ کی بیماری کے باعث کمیشن اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے، فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کے لیے متعدد ویڈیو حاصل کرلی ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مسترد کیے جانے کے بعد وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں انکوائری کمیشن ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اختر علی شاہ کی سربراہی میں تشکیل دیا تھا،ہ 20 نومبر سے فیض آباد دھرنا کیس میں تحقیقاتی کمیشن نے کام شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ریکارڈ بھی طلب کیا گیا تھا،کمیشن اپنی رپورٹ جمع کروائے گاجو سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی
سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید
پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج
نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف
نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے
نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری