فیکٹ چیک؛ مولانا طارق جمیل کے پرانے بیان کو موجودہ ظاہر کرکے وائرل کردیا گیا
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مولانا طارق جمیل فرما رہے ہیں کہ بم دھماکوں سے میرے ملک کو کچھ نہیں ہوتا بلکہ وہ اس سے زیادہ ترقی کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ان دھماکوں میں شہید ہوتے ہیں وہ تو سیدھا جنت جاتے ہیں لیکن جو لوگ ایسا کررہے ہیں وہ اس جہاں نہیں تو اگلے جہاں پکڑ میں آئیں گے.
لیکن جب اس ویڈیو بیان کے حوالے سے باغی ٹی وی کے نیوز ایڈیٹر ملک رمضان اسراء نے فیکٹ چیکنگ کی تو معلوم ہوا کہ پوری بات کو ایک غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے تا کہ ایسے وقت میں اس ویڈیو بیان کو ایڈیٹ کرکے پیش کرکے وائرل کیا جائے جب پشاور میں بم دھماکہ سے ایک سو سے زائد لوگ شہید ہو گئے ہیں.
Fact-check: It's old video speech of @TariqJamilOFCL but unfortunately propagandist people are interested to viral it on social media, out of contexts at this time when more than 100 people died in a bomb blast in Peshawar, just for creating a negative propaganda against him. pic.twitter.com/ISVIzYHTuj
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) February 1, 2023
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم  ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل 
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
کہیں ایسا نہ ہو میں جذبات میں کچھ زیادہ کہہ جاؤں ۔ گو کہ میری بات حقیقت پر مبنی ہوگی لیکن بہت سوں کے مزاج پر گراں گزرے گی۔ https://t.co/PNFL1dmJiO
— Wajid Shah (@WajidShaw) February 1, 2023
اس ویڈیو پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ؛ "کہیں ایسا نہ ہو میں جذبات میں کچھ زیادہ کہہ جاؤں ۔ گو کہ میری بات حقیقت پر مبنی ہوگی لیکن بہت سوں کے مزاج پر گراں گزرے گی۔”لیکن حقیقت یہ ہے یہ  ویڈیو بیان پرانا ہے جسے اب صرف مولانا طارق جمیل کے خلاف ایک منفی پروپیگنڈہ پھیلانے کے لیئے سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے.  حالانکہ اس بیان میں مولانا نے جو بات کی تھی اس کا تناظر کچھ اور تھا جسے اب غلط رنگ دے کر پیش کیا جارہا ہے. خیال رہے کہ حالیہ دنوں بھی ایک جھوٹ پھیلا گیا تھا کہ ان کے بینک اکاؤنٹس بند ہوئے  تاہم مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے وضاحت کی تھی کہ والد کے اکاؤنٹس سیل ہونے اور اربوں روپے اکاؤنٹس میں ہونے سے متعلق چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں ۔








