معروف گلوکارکی طبیعت خراب، ہسپتال داخل

0
35

لاہور: معروف فوک گلوکار کو طبیعت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ گلوکار کا ہر ممکن علاج کریں گے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکارکی طبیعت کئی دنوں سے خراب تھی .تاہم اب اچانک بہت زیادہ خراب ہوگئی

بھارت جہاں ہرسال دلتوں پرمظالم کے دو ہزارسے زائد واقعات ہونے لگے

فوک گائیکی کے بے تاج بادشاہ گلوکار شوکت علی کو طبیعت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال کے میڈیکل یونٹ تھری میں داخل کروادیا گیا ہے، انہیں جگر اور ذیابیطس کے مرض کے باعث علالت ہوئی جس پر انہیں ہسپتال لایا گیا جہاں فوک گلوکار شوکت علی کی عیادت ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد نے کی اور ان کے تمام ٹیسٹ کروائے۔

سید صلاح الدین سمیت چھ حریت پسند وں کی سات جائیدادیں ضبط

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے بھی گلوکار شوکت علی کے ہر ممکن علاج کے لئے سیکرٹری ہیلتھ کو احکامات جاری کئے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق شوکت علی جلد ہی ٹھیک ہوجائیں گے

پاکستان سے خوبصورت یادیں لے کر واپس جارہی ہوں، بھارتی اداکارہ پونم کور

Leave a reply