تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ اب ان کے پاس ایک آپشن ہے کہ ہمیں قتل کردیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ہمارے سیکریٹریٹ پر رات کو نقب لگائی گئی، جو دن کے اجالے میں کام نہیں کرسکتے وہ رات کے اندھیرے میں کرتے ہیں،عامر مغل کو کل سیکرٹریٹ سے گرفتار کیا اور دہشتگردی کی دفعات لگائی گئیں، میرے کیس میں دہشتگردی کی دفعات نہیں لگائی گئیں، اقوام متحدہ وفد کی موجودگی میں پارٹی سیکریٹریٹ پر چھاپا مارا گیا، عالمی وفد کی گاڑیوں کو چیک کیا اور نفرت کا اظہار کیا گیا، ہم 2 سال سے ریاستی ظُلم و جبر کے اندر جی رہے ہیں۔ ہم نے ناصرف سروائیو کیا بلکہ پہلے سے مزید مضبوط ہو ُچُکے ہیں۔ تمام ہتھکنڈوں کے باوجود جیل سے باہر پی ٹی آئی اور جیل کے اندر ہمارا لیڈر طاقتور سے طاقتور ہوچُکا ہے، اور زیادہ لوگ اُسکے گرویدہ ہوتے گئے ہیں،فسطائی ریاست کے جو ہتھکنڈے تھے انہیں آزما کر دیکھ لیا، الیکشن میں پاکستان کی عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، مظالم کے باوجود پی ٹی آئی اور بانی چیئرمین زیادہ مقبول ہوئے، تحریک انصاف مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے، گزشتہ شب کے غیر قانونی ایکشن کی مذمت کرتے ہیں ، رات کے واقعے کی ذمہ داری انہیں افراد پر ہے جو حکومت کے ذمہ دار ہیں، ہم نہ ڈریں گے ،نہ جھکیں گے ،نہ بھاگیں گے، نہ ہی فرد واحد کی آمریت قبول کریں گے۔

ججز کی توہین برداشت نہیں، توہین عدالت والوں پر آرٹیکل 204 لگے گا،لطیف کھوسہ
اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان پوری دنیا نے دیکھا کس طرح سب سے بڑی جماعت کو منہدم کرنے کی کوششیں جاری ہیں،پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو سڑک پر لاکر بیٹھایا گیا ہے، ہمارا پنجاب کا دفتر بھی 9 مئی کے بعد سیل کر دیا گیا تھا، ہم نے بڑی کوشش کی لیکن روزانہ وہاں سے ڈاکا مارا جاتا ہے،یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو لوگوں کے دلوں سے دھندلا دیں گے،ان کی جانب سے اب عدلیہ پر یلغار کی جارہی ہے، عدلیہ کو انڈر پریشر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، سپریم کورٹ کو جس انداز سے پارلیمنٹ سے للکارا جا رہا وہ قابل شرم ہے، حیران ہوں کہ چیئر کس طرح سے یوں للکارنے کی اجازت دے رہی ہے، بشمول وزیر قانون کے سب نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر آئینی ادارے پر حملے کیے، آپ عدلیہ پر چڑھائی کرنے والے کون ہوتے ہیں، پراکسی بن کر اس وقت عدلیہ پر حملے کیے جارہے ہیں، ججز کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ہم ججز کے ساتھ کھڑے ہیں، توہین عدالت والوں پر آرٹیکل 204 لگے گا

رؤف حسن کے چہرے پر زخم آہنی مکا لگنے سے آیا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ

ہماری درخواست کے باوجود جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا گیا،رؤف حسن

بظاہر خواجہ سرا نظر آنے والے شخص نے روک کر حملہ کیا،رؤف حسن کی مدعیت میں مقدمہ

تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

Shares: