اسلام آباد ہائیکورٹ،شاعر فرہاد علی شاہ کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایس پی طلب

0
90
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ ،شاعر فرہاد علی شاہ کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعلقہ ایس ایس پی اور ایس ایچ او کو آج شام چھ بجے طلب کر لیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او ذاتی طور پر پیش ہو کر بتائیں کہ کون اور کیوں لے کر گیا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ سید فرہاد علی شاہ کشمیری صحافی اور شاعر ہیں،فرہاد علی شاہ کو رات اپنے گھر سے اٹھا لیا گیا،اغواء کار گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ یہ صحافی ہیں؟ایمان مزاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ جی، صحافی، شاعر اور کشمیری ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اُن کے خلاف کوئی مقدمہ ہے؟ایمان مزاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ فرہاد علی شاہ کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، خدشہ ہے کہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق آواز اٹھانے پر انہیں اٹھایا گیا،

عمران ریاض خان کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ ،وی لاگر عمران ریاض خان کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،حکمنامہ میں کہا گیا کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق عمران ریاض کے خلاف صرف ایک ہی مقدمہ درج ہے درخواست گزار وکیل کے مطابق عمران ریاض اس مقدمہ میں ضمانت پر ہیں،درخواست گزار وکیل کے مطابق عمران ریاض کا ای سی ایل میں نام ڈالنے سے پہلے نوٹس نہیں کیا گیا،ای سی ایل میں نام نکلوانے کی درخواست پر فریقین کو 23 مئی کیلئے نوٹس جاری کیے جاتے ہیں،

گورنر ہاؤس پر قبضہ کر کے دکھاؤمیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا،گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ کو چیلنج

ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ، وارننگ اس لیے دی جاتی کہ آپ خبردار رہیں،علی امین گنڈا پور

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

Leave a reply