فواد چودھری کو بی کلاس فراہم،ملاقات کی بھی اجازت،عدالت میں جواب

0
127
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ: فواد چودھری کو جیل میں سہولیات اور وکلا و فیملی ارکان سے ملاقات کی اجازت دینے کا کیس کی سماعت ہوئی

عدالتی حکم پر چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ر انوار الحق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے،فواد چوہدری کو جیل میں بی کلاس فراہم کردی گئی ، فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی بھی اجازت دے دی گئی،چیف کمشنر نے فواد چوہدری کی درخواست پر عمل درآمد رپورٹ جمع کروادی ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپکی رپورٹ آگئی ہے ،ٹھیک ہے آپ جا سکتے ہیں ،

فواد چوہدری کو اہلیہ سے جیل میں پرائیویسی میں ملاقات کرانے کی اجازت مل گئی، عدالت نے فواد چوہدری کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےڈپٹی سپرنٹینڈنٹ جیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ صاحب درخواست گزار کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ،جیل میں فیملی اور وکلاء ملاقات کی ملاقات پر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی روکا جاتا تھا، ایسے واقعات آپکے افسران کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں ، کتنے کیسز درج ہیں فواد چوہدری کے خلاف ،فیصل چودھری نے کہا کہ ایک کیس میں گرفتار ہیں باقی پتہ نہیں کتنے کیسز ہیں ،ایک کیس جہلم میں درج ہے اور ایک اور کیس پنجاب کے کسی شہر میں درج ہے ، عدالت نے کہا کہ ایسا کرتے ہیں جیل سپرنٹینڈنٹ سے کیسوں کی تفصیلات منگوا لیتے ہیں ،

گزشتہ سماعت پر عدالت نے چیف کمشنر کے خلاف توہین عدالت کارروائی کا عندیہ دیا تھا ،جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کیس کی سماعت کی ،چیف کمشنر کو پٹیشنر کی جانب سے دی گئی درخواستوں کو زیر غور لا کر فیصلہ کرنے کی ہدائت کی گئی تھی،عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی.

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا گیا

Leave a reply