فواد چوہدری واحد آدمی ہے جو جیل بعد جبکہ ہسپتال پہلے گیا. عطاء تارڑ

0
64
ata tarar

فواد چوہدری واحد آدمی ہے جو جیل بعد جبکہ ہسپتال پہلے گیا. عطاء تارڑ

وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے سوئی گیس ہائی ٹرانیمشن لائن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دُلا بھٹی گول چوک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ساڑھے تین سال میں مسائل کے پہاڑ کھڑے کر دئیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری واحد آدمی ہے جو جیل بعد میں گیا اور ہسپتال پہلے گیا ہے یہ وہ لوگ ہے جن کو جیل کی نام سے خوف آتا ہے جب ان کی جیل جانے کی باری آئی ہے تو یہ چیخیں مارے پھر رہیں ہیں ٹی وی پر بات کرنا بہت آسان ہے، سختی کاٹنے کا نواز شریف کے شیروں کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ،عمران خان ایک گھنٹہ جیل نہیں گزار سکتا ہے یہ جس دن جیل گیا ایک گھنٹے میں معافی لکھ کر دے گا، یہ رو رو کر این آر او مانگے گا ،یہ بزدل آدمی ہے اب یہ رو رہے ہیں کہ ہمیں جیلوں میں نہ ڈالیں۔

فرخ حبیب رو رہا ہے ہماری ساتھی کو جیل میں نا ڈالو ۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن شیر ہیں ،گیس کے منصوبہ سے گیس کسی چوہدری کے گھر نہیں غریب کے گھر بھی جائے گی۔ میاں نواز شریف صاحب کا یہ ہی پیغام ہے کہ ہمیں ایک دفعہ نہیں سو دفعہ بھی جیل جانا پڑے میری بیٹی کو بھی جانا پڑے تو ہم آپ کے خواب پورے کرنے کی خاطر جائیں گے آپ کے خواب پورے ہو رہے تھے،
مزید یہ بھی پڑھیں
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
موٹروے بنی، ہسپتال میں فری میڈیسن مل رہی تھی ،عمران خان نے کہا میں ریاست مدینہ بناؤں گا، کیا ریاست مدینہ میں لوگوں کو ہیلمٹ پہنا کر جیل میں ڈالا جاتا تھا ،میاں نواز شریف نے کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی وجہ سے قید کر دیا ،آپ کو شرم آنی چاہیں، ریاست مدینہ کا نام لیتے ہوئے. وقت ایک جیسا نہیں رہتا وقت ایک دفعہ پھر بدل رہا ہے ،میاں نواز شریف ایک دفعہ پھر آپ کا وقت بدلنے کے لئے اپنی بیٹی کو پاکستان بھیج رہا ہے، صرف اس لئے جو خواب آپ کی آنکھوں میں ہیں ان کو پورے کرنے کے لئے۔ تقریب سے سابق وفاقی وزیر محترمہ سائرہ افضل تارڈ نے بھی خطاب کیا۔

Leave a reply