فواد چودھری نے ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی،عدالت کے ریمارکس

0
40
pti

اسلام آباد ہائیکورٹ:فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی،ایڈوکیٹ فیصل چودھری نے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری کیخلاف توہین کمیشن کی کارروائی جاری ہے ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے فیصلہ دیا کہ توہین کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی ، چیف جسٹس نے اپنے فیصلے کمیشن کو اس معاملے پر حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، جو بھی ہے وہ بھی عدالت ہے ، آپ کو نوٹس جاری ہوئے ہیں ، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وجہ ہے کہ آپ وہاں ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہورہے ، آپ نے تو ہائیکورٹ کے آرڈر کی بھی خلاف ورزی کی ہے،

وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہم اُسی دن اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے، جسٹس طارق جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کونسا کراچی میں ہے، ہائیکورٹ سے وہاں چلے جاتے، آپ نے ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی ہے، کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہیں،

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، بار بار طلبی کے باوجود فواد چودھری پیش نہیں ہو رہے

واضح رہے کہ عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن اور موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی،اسی دوران الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس بھی جاری کیا۔

رواں برس 10 جنوری کو الیکشن کمیشن اسی معاملے میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تھےالیکشن کمیشن ، توہین الیکشن کمیشن و توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے جواب مسترد کرچکا ہے عمران خان نے اپنا تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا، جس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار اور نوٹس کو چلینج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ انہیں بھیجا گیا نوٹس آئین کے خلاف ہے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی بلکہ ای سی پی کے کردار پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

Leave a reply