توشہ خانہ کیس،عمران خان کا جج پر عدم اعتماد ،درخواست مسترد

چیرمین پی ٹی آئی اپنی درخواست استثنا پر دستخط کرنا بھی پسند نہیں کرتے،
0
39
tosha imran

توشہ خانہ کیس، عمران خان کا جج پر عدم اعتماد کا اظہار، کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی.

عدالت نے فیصلہ سنا دیا عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی اور انہیں 20 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جج پر عدم اعتماد کی درخواست مسترد کردی ،عدالت نے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم پر تحفظات کا اظہار کیا اورکہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سوشل میڈیا والی مہم کے معاملےکو دیکھ سکتی ہے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں ہوئی ،الیکشن کمیشن کے وکیل امجدپرویز اور چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہرعلی خان پیش ہوئے،چیرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی،وکیل الیکشن کمیشن امجدپرویز نے چیرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ استثنا پر اعتراض اٹھادیا اور کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی کی درخواست استثنا پر ان کے دستخط ہی نہیں، وکیل گوہر علی نے امجد پرویز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیا جلدی ہے؟ رک جائیں! ٹرائل میں ملزم کو مکمل قانونی حق ملنا چاہیے، جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ کیا بہتر نہیں تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ٹرانسفر درخواست بھی ساتھ لگاتے؟

وکیل گوہرعلی خان نے ہمایوں دلاور کے فیس بک پوسٹس عدالت میں دکھا دیں، جس پر جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ ان کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے ؟ ان فیس بک پوسٹس کی کیا فارنزک ہوئی ہے؟ آپ کو نہیں لگتاکہ ان کی فارنزک ضروری ہے؟ وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ میں نے جب ان پوسٹس کو دیکھا تو بہت دکھ ہوا،میں نے تمام پوسٹس فیس بک پر دیکھی ہیں،توشہ خانہ کیس میں فیئر ٹرائل کا سوال ہے،جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ آپ کیوں نہیں ان فیس بک پوسٹس کو جوڈیشل انکوائری کے سامنے لے کر جاتے؟

جج ہمایوں دلاور نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ ہونے کی دوران سماعت تصدیق کردی اور کہا کہ فیس بک اکاؤنٹ میرا ہے، پوسٹس میری نہیں ہیں، وکیل گوہر علی خان نے عدالت میں کہا کہ آپ جوڈیشل انکوائری کروا سکتےتھے، سپریم کورٹ جاسکتےتھے،پوسٹس ٹھیک ہیں یا نہیں ،عدالت کے لیے درست نہیں کہ ٹرائل چلائے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر درخواست دائر کی تو تب فیس بک مواد موجود نہیں تھا،تمام پوسٹس فیس بک پر موجود ہیں،فئیر ٹرائل اور انسانی حقوق ہر فرد کا حق ہوتاہے،وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی نے پہلے سے ہی ٹرانسفر درخواست دائر کر رکھی ہے، چیرمین پی ٹی آئی کو آپ کی عدالت پر ویسے ہی اعتماد نہیں دکھ رہا،آپ کی عدالت کی کیریکٹر ایسیسینیشن کی جا رہی ہے،کئی ماہ سے چیرمین پی ٹی آئی عدالت سے فرار حاصل کر رہےہیں،چیرمین پی ٹی آئی اپنی درخواست استثنا پر دستخط کرنا بھی پسند نہیں کرتے،

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر دونوں درخواستوں ہر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے استثنی اور جج ہمایوں دلاور پر عدم اعتماد کی درخواستیں دائر کی گئی تھی ،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اعتراض کیا یہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، ہم نے درخواست دی ہے سپریم کورٹ کی ججمنٹ ہے جو بھی درخواست جمع کرواتے ہیں پہلے ان کے نوٹس میں لے کے آئیں، دو بجے تک یہ ڈیلیٹ بھی نہیں ہوئی تھی اور جج صاحب نے اسکی تردید بھی نہیں کی تھی، ہم نے صرف تین پوسٹیں لگائی ہیں، فئیر ٹرائل ہمارا آئینی حق ہے، ہمیں شبہ ہے کہ اس عدالت سے فئیر ٹرائل نہیں ملے گا،

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

Leave a reply