ایف بی آر کسٹم نے اربوں ڈالر بیرون ملک اسمگل ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے

0
54

ایف بی آر کسٹم نے اربوں ڈالر بیرون ملک اسمگل ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے.

ایف بی آر کسٹم نے اربوں ڈالر بیرون ملک اسمگل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ڈالر بیرون ملک لے جانے یا پاکستان لانے والوں کی سہولت کیلئے ٹریک ایپ متعارف کرا دی ہے۔ ائیرپورٹس پر کرنسی ڈیکلئیریشن کا طریقہ آسان ہوگیا ہے، آپ بیرون ملک جا رہے ہیں یا پاکستان واپس آرہے ہیں ایئر پورٹ پر پہنچنے سے پہلے ہی غیر ملکی کرنسی کی الیکٹرانک ڈیکلئیریشن کر سکیں گے، ایف بی آر نے ڈالر بیرون ملک لے جانے یا پاکستان لانے والوں کی سہولت کیلئے ٹریک ایپ متعارف کرا دی ہے۔

ایف بی آر کسٹم کے مطابق ہوائی اڈوں پرکرنسی ڈکلیئریشن لازمی قرار دی گئی ہے، اب 18 سال سے کم عمر افراد ہر وزٹ پر 2500 ڈالر لے جا سکیں گے، جب کہ 18 سال سے زائد عمر افراد کو ہر وزٹ پر 5 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی۔ ممبر کسٹم آپریشنز مکرم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 45 لاکھ ڈالرمالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی، تاہم اربوں ڈالر اسمگل ہونے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں
طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
مکرم جاہ انصاری نے پاکستان سے اربوں ڈالر بیرون ملک اسمگل ہونے کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کو قلت کی بڑی وجہ قرار دے دی، اور کہا کہ جس ڈالر 210 روپے، 220 اور 225 روپے میں مل رہا تھا، پاکستان میں بلیک مارکیٹ میں 265 اور 266 کا مل رہا تھا، جب کہ خبریں یہ تھیں کہ دوبئی میں اسمگلنگ مافیا 270 اور 272 کا بھی ڈالر خرید رہا ہے۔ مکرم جاہ انصاری نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک غیر ملکی کرنسی لے جانے کی حد مقرر کر دی ہے۔ 18 سال سے کم عمر افراد ایک وزٹ میں 2500 ڈالر، سالانہ 15 ہزار ڈالر لے جا سکتے ہیں۔ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو ایک وزٹ میں 5 ہزار ڈالر اور سالانہ 30 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہے، تاہم افغانستان جانے والے ایک وزٹ میں ایک ہزار ڈالر اور سالانہ 6 ہزار ڈالر ہی لے جا سکتے ہیں۔

Leave a reply