ن لیگیوں کی طرف سے پنجاب اسمبلی پرچڑھائی کا خدشہ:رینجرزطلب کرلی گئی

0
64

لاہور:ن لیگیوں کی طرف سے پنجاب اسمبلی پرچڑھائی کا خدشہ:رینجرزطلب کرلی گئی ،اطلاعات کے مطاق ن لیگ کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں زبردستی گھسنے اور کسی بھی ممکمہ شرپسندی سے بچنے کےلیے میں پنجاب اسمبلی کے اطراف میں امن و امان کی ذمہ داری رینجرز کو سونپ دی گئی ہے۔

رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کےاجلاس میں کیا گیا، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری ہوگیا ہے جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اطراف میں 500 میٹر فاصلے تک دفعہ 144 بھی لگادی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کےمطابق پنجاب اسمبلی کے اطراف میں رینجرز کی تعیناتی 15 دن کے لیے ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے سیشن کے حوالے سے سیاسی پارٹیوں میں جبکہ اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کے اختیارات کا بھی تنازع چل رہا ہے ۔نوٹی فکیشن کےمطابق اسمبلی کےراستے میں ممبران اسمبلی کوبھی روکے جانے کا امکان ہے ۔

خیال رہے کہ منگل کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے پہلے 6 اپریل کو ہونے والا اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا اعلامیہ جاری کیا اور پھر رات دیر گئے اجلاس کی تاریخ دوبارہ تبدیل کرتے ہوئے 6 اپریل کی۔مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے اجلاس 6 اپریل کو بلانے کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

یاد رہےکہ اس سے قبل مریم نواز ایک پریس کانفرنس میں‌ پنجاب بھرسے ن لیگیوں کو کال دے چکی ہیں کہ وہ آئیں اور حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے مسند پربٹھائیں‌،

 

 

Leave a reply