فروغ نسیم ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نہیں بنیں گے:وزیراعظم کچھ اورچاہتے ہیں‌

0
66

اسلام آباد: فروغ نسیم ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نہیں بنیں گے:وزیراعظم کچھ اورچاہتے ہیں‌،اطلاعات کے مطابق حکومتی ذرائع نے ایم کیو ایم کے سینیٹر فروغ نسیم کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق فروغ نسیم انتہائی اہم کام پر ملک سے باہرہیں، فروغ نسیم وزیراعظم سے مسلسل رابطے میں ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق ایسی بےبنیاد خبروں کا مقصد فروغ نسیم کی ساکھ کونقصان پہنچانا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی سے ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایم کیو ایم نے اعتماد کے ووٹ میں حمایت کے بدلے ڈپٹی چیئرمین شپ مانگی ہے۔

باغی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرفروغ نسیم جیسی شخصیت کووزیراعظم اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں اورڈاکٹرفروغ نسیم وہ واحد شخصیت ہیں کہ جن سے عمران خان بہت ہی زیادہ متاثرہیں اوران سے مستقبل میں اہم کام لینا چاہتے ہیں ، یہ کام قانونی اورآئینی امورمیں ہوں گے

Leave a reply