یوسف رضا گیلانی بڑی شرمندگی کےساتھ ایم کیوایم کے پاس مدد کو پہنچ گئے

0
41

اسلام آباد:یوسف رضا گیلانی بڑی شرمندگی کےساتھ ایم کیوایم کے پاس مدد کو پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ لاجز میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول کا کہنا تھاکہ خوش نصیبی ہے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ہمارے پاس آئے، پی ڈی ایم کی جانب سے یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں ملاقاتوں کے متعلق حتمی نتیجے پر پہنچیں گے۔

اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست سے کامیاب امیدوار یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھاکہ ہمارا وفد صوبائی سطح پر ایم کیو ایم سے مل چکا ہے، پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں کافی کام کیا ہے، جب وزیراعظم تھا تو آئین میں ترامیم سے متعلق ایم کیو ایم نے کافی ساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھاکہ آئین اورقانون کیلئے ایم کیو ایم سے تعاون کی درخواست کی ہے، ایم کیو ایم سے گزارش ہے کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دیں، ہم نے آئینی طریقے سے سینیٹ کا الیکشن لڑا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد ملک میں جشن نظر آرہا ہے، سینیٹ الیکشن میں ہمیں جو ووٹ پڑا وہ وزیراعظم کے خلاف اعتماد کا ووٹ تھا، 5 لاکھ ووٹوں والے نمائندگان کیلئے بکاؤ کا لفظ استعمال کرنا غلط ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ان لوگوں نے ہمیں ووٹ دیے جن کو پیسے کی ضرورت نہیں، وزیراعظم اپنی ہی پارٹی کے ممبران پر شک کر رہے ہیں، وزیراعظم کو کسی نے کہاکہ اعتماد کا ووٹ لے لیں، 6 مہینے کوئی نہیں چھیڑے گا۔

ادھر ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی خود ہی پیسوں کا ذکرکرنے کےبعد شرمندہ ہوگئے اورخاموش ہوگئے

Leave a reply