اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع

0
44

اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد بھی اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم ہے

اپوزیشن جماعتیں آئین شکنی کے خلاف ایک بار پھر ایک ہو چکی ہے، وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ نئے الیکشن ہوں اپوزیشن چاہتی ہے عدم اعتماد ہو، چھ ماہ ہماری حکومت چلے اسکے بعد پھر الیکشن ہوں، سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے، دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی اجلاس طلب کر لئے ہیں

متحدہ اپوزیشن نےاپنا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا جس کی صدارت پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے جلاس دوپہر ڈھائی بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں نگران وزیراعظم کےتقررسمیت سیاسی صورتحال پرغورکیا جائے گا

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں دوپہر ایک بجے طلب کرلیا اجلاس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی پرغورہوگا وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام ہمیشہ ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کے محافظ ہوتے ہیں عوام ملکی سالمیت ،خودمختاری اورجمہوریت کے لیے اٹھ کھڑے ہوں، ملکی خودمختاری اور جمہوریت پر بیرونی طاقتوں نے مقامی سہولتکاروں کے ساتھ ملکر حملہ کیا،

ن لیگی رہنما سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کسی بھی ریاست میں سب سےپہلےآئین ہوتاہے،پاکستان میں سویلین مارشل لا نافذ کر دیا گیا عمران خان نے 3 اپریل کو پاکستان کے آئین کو ذبح کر دیا 3نومبر کو مشرف نے ایمرجنسی لگائی تھی آج سب کچھ وہی ہو رہا ہے،آئین ریاست کی بنیاد ہوتا ہے وہ شہریوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہےآئین کو روندنے کے بعد ریاست کھوکھلی ہو جاتی ہے،

ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اسپیکرکی رولنگ آئین سے متصادم اورغیرقانونی ہے سپریم کورٹ اسپیکر کی رولنگ کوکالعدم قرار دے سکتی ہے،الیکشن 90کی بجائے70 دنوں میں کروا لیں، ہم تیار ہیں،ہم سب نے 3 سال الیکشن کےلیے جدوجہد کی،آئین کی خلاف ورزی کو اتفاقیہ نہیں سمجھناچاہیے، عدالت کافیصلہ آنا چاہیے ،

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ تین دن انہوں نے لگائے ہیں ،ہم کم وقت لگائیں گے،ابھی آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے فیصلہ آنا باقی ہے،

اسد عمر کا کہنا ہے کہ مریم نوازنے کہا مراسلہ جعلی ہے،سفیر کاتبادلہ 4ماہ پہلے ہوا تھا،سفیر کا تبادلہ میڈیا میں رپورٹ ہوچکا ہے ن لیگ والے گوگل سرچ سے مدد لے سکتے تھے،شہباز شریف نے کہا ہمیں پارلیمانی سیکیورٹی اجلاس میں مدعو نہیں کیا،

پنجاب اسمبلی توڑنے کا بھی قوی امکان،عمران خان نے اہم شخصیت کو طلب کرلیا

ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی

تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

نگراں وزیراعظم کون ہو گا؟ صدر مملکت نے خط لکھ دیا

عدم اعتماد کا عمل قانون کے مطابق آگے بڑھنا چاہئے

عمران خان کا آج عشا کے بعد ریڈ زون میں احتجاج کا اعلان

دھمکی آمیز خط، بلاول نے سوالوں کے جواب مانگ لئے

فارن فنڈنگ کیس، کیا فیصلہ روز محشرکیلئے چھوڑ دیا گیا ہے؟ احسن اقبال

پی ٹی آئی کارکنان نے منحرف اراکین کا گھیراؤ کر لیا

عمران خان آپکو شرم تو نہیں آتی،علیم خان پھٹ پڑے، بہت کچھ بتا دیا

Leave a reply