شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

0
48

شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
بینکنگ کورٹ لاہور نے شہباز شریف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی بینکنگ کورٹ لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت میں 11 اپریل تک توسیع کردی

قبل ازیں بینکنگ کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت،حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے شہباز شریف کے وکیل نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرا دی ایف آئی اے کے وکیل نے شہباز شریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا ، ایف آئی اے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کو سپریم کورٹ نے ذاتی حثیت میں طلب نہیں کیا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے

شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کیخلاف شہباز شریف نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرانی ہے جس کیلئے وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے ۔ایف آئی کے وکیل نے کہا کہ عبوری ضمانت کیلئے عدالت میں حاضری ضروری ہے جج سپیشل عدالت نے سوال اٹھایا کہ عدالت کیسے اپنے حکم پر نظر ثانی کر سکتی ہے ؟ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی

عدالت نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے، ایف آٸی اے کے وکیل سکندر ذوالقرنین نے سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں درخواست داٸر کر رکھی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف ضمانت کیس میں مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، شہباز شریف بیماری اور سیاسی مصروفیات کا بہانہ بنا کر پیش نہیں ہوتے۔ایف آٸی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں مصروفیات کی بناء پر عدالتوں میں پیشیاں نہیں چھوڑی جا سکتیں، وفاقی شرعی عدالت نے بھی اس معاملے پر فیصلہ دے رکھا ہے۔ پارلیمنٹ سے تو سپیکر کی اجازت سے چھٹی لی جا سکتی ہے، عبوری ضمانت میں عدالت میں پیشی سے نہیں رکا جا سکتا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف کو عدالتی کاررواٸی کا مزاق اڑانے نہ دیا جاٸے، عدالت شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کرے۔

دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی

تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

Leave a reply