عدم اعتماد کا عمل قانون کے مطابق آگے بڑھنا چاہئے

0
33

عدم اعتماد کا عمل قانون کے مطابق آگے بڑھنا چاہئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے سینئر صحافی سلیم صافی نے عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے

ٹویٹ کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے خلاف پارٹی فنڈنگ کیس(انڈین،امریکیوں اورحتیٰ کہ اسرائیلیوں سے فنڈزلینے کا الزام) انتخابات سے قبل چل رہا تھا۔ اس کی وجہ سے انہیں الیکشن سے منع کیا گیا اورنہ حکومت کرنے سے۔اسی اصول کے تحت سفارتی کیبل کے معاملے کا الگ فیصلہ ہواورعدم اعتماد کا عمل قانون کے مطابق آگے بڑھے۔

ایک اور ٹویٹ میں سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکرکوالیکشن ٹریبیونل ہزاروں ووٹوں کی چوری کا مرتکب قراردے کر نااہل قراردے چکا۔2 سال سے وہ اعلیٰ عدلیہ کی سٹے پرچل رہے ہیں۔ اب وہ جج بن کرآئین شکنی کررہا ہے۔ عدلیہ وقت پر فیصلہ کرتی تو قوم کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ اس لئے عدم اعتماد کے فیصلے میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

ایک اور ٹویٹ میں سلیم صافی کا کہنا تھا کہ دو باخبرترین صحافیوں نجم سیٹھی اورحامد میرکا دعویٰ ہےکہ امریکہ میں سابق پاکستانی سفیراسدکی کیبل میں مرضی کی ترمیم کی گئی ہے۔اب ضروری ہوگیاہےکہ عدالت قریشی،سیکرٹری خارجہ اوراسد کوبلا کر حقیقت معلوم کرے۔ کیونکہ جعلی الیکشن سے سیلیکٹ ہونے والی حکومت کوئی بھی جعل سازی کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے،گزشتہ روز قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان نے تحلیل کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائی تھی جس کے بعد اسمبلی تحلیل کر دی گئی،عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ نہیں ہو سکی تھی اور ڈپٹی سپیکر نے اسے مسترد کر دیا تھا، اپوزیشن جماعتوں نے اس پر شدید احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ عمران خان اورسپیکر پر آرٹیکل سکس لگے گا اور غداری کا مقدمہ درج ہو گا

مصطفیٰ کمال نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا

پنجاب اسمبلی توڑنے کا بھی قوی امکان،عمران خان نے اہم شخصیت کو طلب کرلیا

ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی

تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

نگراں وزیراعظم کون ہو گا؟ صدر مملکت نے خط لکھ دیا

Leave a reply