پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی چاند پر روانگی،اسپارکو آفس میں نعرہ تکبیر کی گونج
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند کےمدار کی طرف روانہ ہوگیا ہے
چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر”چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ کیا گیا ہے، اس موقع پر اسپارکو کا آفس نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا،انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے اساتذہ و انتظامیہ کی جانب سے چانگ ای 6 کی کامیابی کے لئے دعائیں کی گئی ہیں
دو آپٹیکل کیمروں سے لیس آئی کیوب کیو کی مدد سے چاند کی سطح کی تصاویر اور معلومات حاصل کی جائیں گی، سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان سپیس لانچ سائٹ سے دن 12 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونا تھا، موسم کی خرابی کے باعث 2 بج کر 18 منٹ پر روانہ کیا گیا، سیٹلائٹ آئی کیوب کیو کی لانچ کو ویب سائٹ سے براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی کیا گیا، آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیویلپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے،
مشن کی کامیابی کے بعد پاکستان ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جنہوں نے چاند کے مدار میں اپنے سیٹلائٹ بھیجے ہیں آئی کیوب قمر چاند تک سیٹلائٹ بھیجنے کے مشن کی تیاری میں طلباء کا مرکزی کردار ہے۔
پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا
"آئی کیوب قمر”، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی، سپارکو،ایشیا پیسیفک اسپیس کوآپریشن آرگنائزیشن اور شنگھائی جیاو ٹونگ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا، سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی،مشن سیٹلائٹ چاند کے مدار پر 5 دن میں پہنچے گا،آئی کیوب قمر کے کامیاب سفر کا آغاز 2022 میں ہوا اور تقریباً 2 سال میں مکمل کیا گیا،پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا،سیٹلائٹ کی تیاری میں مختلف شعبوں کے طلبہ بھی شامل رہے،آئی کیوب سیٹ میں 12 وولٹ کی بیٹری اور 2 سولر پینلز بھی نصب ہیں،آئی کیوب میں کمیونیکیشن کیلئے نظام بھی نصب، ڈیٹا ٹرانسفر ریٹ 1 کلو بائٹ فی سیکنڈ ہوگا،پاکستان کے پاس پہلی بار تحقیق کیلئے اپنے سیٹلائٹ سے لی جانیوالی چاند کی تصاویر ہوں گی،سیٹلائیٹ کی کامیاب آزمائش کے بعد آئی کیوب کیو کو چینگ ای 6 مشن کیساتھ جوڑ دیا گیا،آئی کیوب کیو‘ کی مدد سے تکنیکی ترقی، سائنسی و خلائی تحقیق کے منصوبوں میں آگے بڑھا جاسکے گا
سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پاکستان کے خلائی پروگرام کیلئے سنگ ِمیل ثابت ہوگی ،صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چاند پر پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد دی ہے،صدر مملکت نے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی ، سپارکو اور چین کی قومی اسپیس انتظامیہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پاکستان کے خلائی پروگرام کیلئے سنگ ِمیل ثابت ہوگی ، پوری پاکستانی قوم کو اس اہم خلائی کامیابی پر فخر ہے ، صدر مملکت نے خلابازی کے شعبے میں پاکستان اور چین کے مابین تعاون کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو خلا بازی کے شعبے میں ترقی کی مزید منازل طے کرنا ہیں،اُمید ہے کہ پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے ، سائنسدان مزید محنت، لگن اور منصوبہ بندی کے ساتھ ملک کا نام روشن کریں گے ،
وزیرِاعظم شہباز شریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
وزیرِ اعظم نے سیٹلائیٹ کی لانچنگ کو پاکستان ٹیلی ویژن پر براہِ راست دیکھا. وزیراعظم نے لانچنگ کے مناظر براہ راست ٹیلی ویژن پر دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ "آئی کیوب قمر” سیٹلائٹ خلاء میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،جوہری میدان کی طرح اس میدان میں بھی ہمارے سائنسدان، انجینئرز اور ہنرمند اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی، اس کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید، سپارکو سمیت تمام ٹیم خاص طور پر پراجیکٹ میں حصہ لینے والے طالب علموں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 8 ممالک میں سے صرف پاکستان کے منصوبے کو قبول کیا جانا ہمارے سائنسدانوں اور ماہرین کی قابلیت کا اعتراف ہے، یہ تکنیکی ترقی کے سفر کا بہت تاریخی لمحہ ہے، اس اہم کامیابی سے پاکستان خلا کے با مقصد استعمال کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے، یہ کامیابی سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھائے گی، سائنسی تحقیق، اقتصادی ترقی اور قومی سلامتی کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی، پاکستان کے بیٹوں نے ثابت کیا کہ وہ خلاﺅں کو بھی تسخیر کرنے کی صلاحیت، جذبہ اور مہارت رکھتے ہیں،اللّٰہ تعالیٰ نے چاہا تو 28 مئی 1998 کی طرح خلاﺅں اور معاشی اوج کمال کو بھی پہنچیں گے،پوری کوشش اور توجہ ہے کہ اپنی نوجوان نسل کو جدید علوم وفنون، سائنس وٹیکنالوجی میں آگے لے کر جائیں تاکہ پاکستان ایجادات کی دنیا میں بھی سب سے آگے ہو،
چھ ممالک چاند پر اترے ایک بھی اسلامی نہیں،قرآن نے مسلمانوں کو تسخیر کائنات کی تلقین کی،احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں چیئرمین سپارکو سے ملاقات کی اس موقع پر احسن اقبا ل کا کہنا تھا کہ 6 ممالک چاند پر اترے ہیں، ان میں سے کوئی بھی اسلامی ملک نہیں،قرآن نے مسلمانوں کو تسخیر کائنات کی تلقین کی،خلائی تحقیق مسلم سائنسدانوں کی مہارت ہوا کرتی تھی,60 کی دہائی میں پاکستان جنوبی ایشیا میں خلائی ترقی میں سرفہرست تھا، نارووال لرننگ سنٹر میں بچوں کے لیے سائنس کی تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے، ایک ہال کو سپیس میوزیم بنایا جائےگا
چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمرایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے،امیر جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمرایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے،سپارکو اور آئی ایس ٹی کے طلباء و اساتذہ مبارک باد کے مستحق ہیں، پاکستانیوں کو اگر مواقع ملیں تو وہ یہ طاہر کردیں کہ جدید سائنس و ٹیکنالوجی میں پاکستانی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ معاشی بد حالی سے نکلنے کا واحد طریقہ آئی ٹی پر توجہ دینا ہے، جس کے لیے سازگار ماحول اور مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے،
حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ
معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،
سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟
ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے
چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم
پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد،خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد پیش کی۔اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کے تاریخی دن پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہےڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے آنے والے وقت میں پاکستان عالمی برادری کے ساتھ خلائی تحقیق میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
تاریخی خلائی مشن آئی کیوب قمر پاکستانی سائنسدانوں کی محنت کا عملی ثبوت ہے،چیئرمین سینیٹ
چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان نے خلائی تحقیق نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے جس پر انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (سپارکو) تعریف کی مستحق ہے۔ چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تاریخی خلائی مشن آئی کیوب قمر پاکستانی سائنسدانوں کی محنت کا عملی ثبوت ہے اور اس تاریخی دن پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خلا بازی کے شعبے میں پاکستان اور چین کے مابین اس تاریخی تعاون کو سراہتے ہیں۔ سیٹلائٹ مشن کی یہ کامیابی پاکستان کے خلائی مشن کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا ہے۔ چیئر مین سینیٹ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان خلا بازی کے شعبے میں ترقی کے مزید منازل طے کرے گا۔ خلائی میدان میں ہمارے سائنسدان انجینئر اور ہنر مندوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سپارکو سمیت تمام متعلقہ ٹیموں اور طلبا کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا۔ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سیدال خان نے بھی پاکستانی سائنسدانوں،انجینئرز اور دیگر متعلقہ ٹیموں کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی کیوب قمر سیٹلائٹ خلاء میں پاکستان کا پہلا قدم ہے میں پاکستان کی پہلی سیٹلائٹ خلاء میں بھیجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہمارے سائنسدان خلا بازی کے شعبے میں مزید منازل طے کریں گے۔ پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے۔ خلائی میدان میں ہمارے سائنسدانوں کی کامیابیاں قابل فخر ہیں۔ ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ اگر اچھے مواقع فراہم کیے جائیں تو پاکستانی سائنسدان کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں ہیں اور آئی کیوب قمر کی کامیابی پاکستان کی خلائی تحقیق کی صلاحیتوں کو آگے بڑھائے گی۔ پاکستانی سائنسدان جدید ٹیکنالوجی میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سائنسدان اور انجینئرز مزید محنت لگن اور موثر منصوبہ بندی کے ساتھ ملک کا نام روشن کریں گے