عمران خان کا آج عشا کے بعد ریڈ زون میں احتجاج کا اعلان

0
40

عمران خان کا آج عشا کے بعد ریڈ زون میں احتجاج کا اعلان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج کل جو صورتحال ہے ،فیصلہ کیا کہ آپ کے خدشات سنوں،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسمبلی تحلیل کردی،میں نے الیکشن کی بات کی تو یہ سپریم کورٹ گئے ،انتخابات کا اعلان کیا توسپریم کورٹ کس مقصد کے تحت گئے؟ 3سال سے اپوزیشن الیکشن کا شور کررہی تھی یہ لوگ حکومت میں آکر این آر او ٹو لیں گے،یہ حکومت میں آ کر اپنے کیسز اورنیب ختم کرائیں گے،ہمیں اب تجربہ ہوگیا ہے ،ٹکٹ کن لوگوں کو دینا چاہیے اس پر کام کررہے ہیں،مجھے اطلاع ملی کہ پنجاب میں بھی خریدوفروخت کا سلسلہ جاری ہے بیرونی سازش کے تحت حکومت گرانے کی کوشش کی گئی خریدوفروخت کے خلاف ریڈ زون کے باہر پرامن احتجاج کریں گے،عشا کے بعد ریڈ زون کے باہر احتجاج میں خود شامل ہوں گا،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں دوستی کی بات کرتاہوں مگر اس کا مطلب قوم کی مفاد سے ہٹ کرسمجھوتہ کرنا نہیں،ساڑھے 3سال بہت مشکل سے گزرے ہیں ساڑھے 3سال بلیک میل ہوتے رہے ہیں،ہم جو اب تک کرچکے ہیں وہ کسی اور حکومت نے نہیں کیے ،

قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آج افطار کے بعد جشن منائے گی،اپوزیشن نے ہمیشہ الیکشن کرانے کی بات کی، اب یہ الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں،اس بار ہماری الیکشن کی بھر پور تیاری ہے،یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلافری اینڈ فیئر الیکشن ہوگاپرانے کارکنوں کو ترجیح دینی ہے، نظرانداز نہیں کرنا، کوئی 35 پنکچر نہیں لگا سکے گا، ای وی ایم پر الیکشن ہوں گے،

واضح رہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے،گزشتہ روز قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان نے تحلیل کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائی تھی جس کے بعد اسمبلی تحلیل کر دی گئی،عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ نہیں ہو سکی تھی اور ڈپٹی سپیکر نے اسے مسترد کر دیا تھا، اپوزیشن جماعتوں نے اس پر شدید احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ عمران خان اورسپیکر پر آرٹیکل سکس لگے گا اور غداری کا مقدمہ درج ہو گا

مصطفیٰ کمال نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا

پنجاب اسمبلی توڑنے کا بھی قوی امکان،عمران خان نے اہم شخصیت کو طلب کرلیا

ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی

تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

نگراں وزیراعظم کون ہو گا؟ صدر مملکت نے خط لکھ دیا

عدم اعتماد کا عمل قانون کے مطابق آگے بڑھنا چاہئے

Leave a reply