وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دورہ امریکہ کے دوران عالمی جریدے بلوم برگ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن نئے معاہدے پر بات چیت کے لیے مئی میں پاکستان پہنچے گا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اونگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ جون کے آخر یا جولائی کے اوائل میں متوقع ہے،روپے کی قدر میں سالانہ روایتی 6 سے 8 فیصد سے زیادہ کمی کا کوئی جواز نہیں، روپے کی قدر میں مزید کمی کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی،آئی ایم ایف کے ساتھ ماضی میں ہوئے معاہدوں کے ساتھ روپے کی بے قدری ہوتی رہی ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں، اب پاکستانی روپے کی قدر میں اب سالانہ روایتی کمی 6 سے 8 فیصد سے زائد نہیں ہو گی،نئی حکومت کی زراعت، آئی ٹی اور صنعت پر توجہ ہے، ترسیلاتِ زر اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ ماضی میں ہوئے معاہدوں کے ساتھ روپے کی بے قدری ہوتی رہی ،وفاقی وزیر خزانہ

اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اہم ملاقاتیں کیں جن کا مقصد پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے امریکی معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو اور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ماس زیبتھ ہورسٹ سے ملاقات کی۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ان ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے سیاسی عزم کو اجاگر کیا گیا۔ بات چیت میں توانائی کے متبادل ذرائع، زراعت، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت پر بھی توجہ دی گئی اور ٹیک انڈسٹری پر خصوصی توجہ دی گئی۔یہ ملاقاتیں مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے میں دونوں ممالک کے باہمی مفاد پر زور دیتی ہیں، جو دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کی عکاسی کرتی ہیں۔ان ملاقاتوں کے حوالے سے وزارتِ خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے کے لیے سیاسی عزم کو اجاگر کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقاتوں کے دوران متبادل توانائی کے ذرائع، زراعت، موسمیاتی تبدیلی کے خلاف ابھرنے کی صلاحیت اور ٹیک انڈسٹری پر خصوصی توجہ پر بھی زور دیا گیا۔وزارتِ خزانہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقاتوں میں باہمی اقتصادی شراکت داری کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کے بارے میں امریکی حکام کو آگاہ کیا، اس اصلاحاتی ایجنڈے میں ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنا شامل ہے۔وزارتِ خزانہ کا اعلامیہ میں کہنا ہے کہ امریکی حکام کو بتایا گیا کہ سرکاری اداروں کی نج کاری کا عمل تیز کرنا بھی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔اعلامیے میں وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ٹی، زراعت اور کان کنی میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے مواقع کی نشاندہی کی۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن اور ایگزم بینک کے ساتھ کام کرے گا۔

نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Shares: