خدیجہ نے گرفتاری دے دی، درج ایف آٸی آر کی تفصیلات مہیا کی جاٸیں،درخواست

0
57
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی اپنے اور فیملی ممبرز کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

جسٹس انوار الحق پنوں نے درخواست پر سماعت کی ،وکیل درخواست گزارنے کہا کہ درخواست گزار کی بیٹی خدیجہ نے اپنی گرفتاری دے دی ہے۔ درخواست گزار کےخلاف درج ایف آٸی آر کی تفصیلات مہیا کی جاٸیں۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا ہے تو ایف آٸی آرز کا ریکارڈ فراہم کرنے میں کیا رکاوٹ ہے۔ تفصیلات مہیا کی جاٸیں تا کہ وہ اپنے لٸے قانونٕی چارہ جوٸی کر سکیں۔،جسٹس انوارالحق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو آج کررہے ہیں کل بھگتیں گے، یہ مکافات عمل ہے۔ عدالت نے ریکارڈ کی فراہمی کے لٸے سماعت 26 مٸی تک ملتوی کر دی

درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار ملک کے نامور ماہر اقتصادیات اور سابق وزیر خزانہ ہیں درخواست گزار سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کے داماد ہیںدرخواست گزار اور پانچ بچوں کو بے جا سیاسی مقدمات میں الجھایا جارہا ہے درخواست گزار کو نظربندی کا خدشہ ہے۔ درخواست گزار کو اس کے اور فیمل کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی عدالت حکومت کو درخواست گزار اور فیملی ممبرز کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دےعدالت حکومت کو درج نامعلوم مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے

آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

Leave a reply