جج کی اہلیہ نے منی ٹریل دکھا دی لیکن ایک فارن فنڈنگ کیس میں نشئی چوروں کی طرح چھپنے والا صادق اورامین، اویس نورانی

0
56

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں جسٹس قاضی فائز کی اہلیہ کی جانب سے بیان ریکارڈ کروانے کے بعد جمعت علماء پاکستان کے رہنما شاہ اویس نورانی نے تحریک انصاف پر کڑی تنقید کی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی بیٹی جو کبھی کسی عہدے پر نہیں رہی منی ٹریل دینے کی پابند۔ سپریم کورٹ کے جج کی اہلیہ نے منی ٹریل دکھا دی۔ لیکن کون سی غلیظ گالی ہے جو بکی نہیں گی۔

شاہ اویس نورانی کا مزید کہنا تھا کہ لیکن ایک فارن فنڈنگ کیس ہے جس سے نشئی چوروں کی طرح چھپنے والا صادق اور امین۔ واہ پاکستان کا نظام عدل !

شاہ اویس نورانی کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ولانا اللہ سے ڈرو چھوڑ دو یہ منافقت کی سیاست۔ کم از کم آپ جیسی ہستی سے یہ امید نہیں تھی۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مذہب ممالک میں منی ٹریل کا سوال کوئی بھی شہری کسی سے بھی کرسکتا ہے اور سوال کرنے والوں جواب دینا ریسپونڈر کا فرض ہے۔ حضرت عمر سے سوال اور جواب بیٹے نے دیا یہی اسلام کی تعلیمات ہیں، جسے غیر اسلامی ممالک نے اپنا لیا اور ہم صرف وعظوں میں سر دھنتے رہے۔

 

قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے خلاف دائردرخواست پر سماعت آج مکمل ہو چکی ہے، آج کسی بھی وقت شام کو فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے

Leave a reply