بھارت کا سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بننا مودی کے یاروں کی مہربانی ہے،شہباز شریف

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھارت کےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہونے کی مذمت کی ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کی کامیابی سے مظلوموں کواقوام متحدہ،عالمی ضمیر سے متعلق منفی پیغام ملا ہے، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں،اقوام متحدہ کے منشور کی دھجیاں اڑانے والےملک کی کامیابی افسوسناک ہے پی ٹی آئی حکومت نےنامزدگی میں بھارت کی حمایت کرکے پاکستان،کشمیرکے عوام کے ارمانوں کا خون کیا،

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بننا مودی کے یاروں کی مہربانی ہے بھارت کے مقابلے میں متبادل نامزدگی کی کوششیں نہ ہونا سفارتی محاذ پر ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے ،

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست2019 کے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی اقدامات کے بعد یہ عہدہ بھارت کو ملنا اقوام متحدہ کے ماتھے پر سیاہ داغ ہے ،وزیراعظم اور وزیر خارجہ جتنا زور ملک میں اپوزیشن کے خلاف لگاتے ہیں، بھارت کے خلاف مظاہرہ کرتے توبھارت کا راستہ روکا جاسکتا تھا

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

قبل ازیں پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستان کی سالمیت پرمتحد ہیں،پاکستان کی خود مختاری کا ہر قیمت پرتحفظ کریں گے،ہم نے بھارت کے خلاف ووٹ استعمال کیا کیونکہ بھارت نے اقوام متحدہ کےچارٹرڈ کی خلاف ورزی کی، اگر وہ اپنے مفاد کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے تو ہمارے دوست بلاک کریں گےبھارت 7مرتبہ اور پاکستان بھی 7مرتبہ سیکیورٹی کونسل کارکن بن چکا ہے،پاکستان کے مفادات کا دفاع کرنا آتا ہےاور ہم کریں گے

بھارت کے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر پاکستان کا ردعمل بھی آ گیا

Leave a reply