فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف نے ایک اور درخواست دائر کر دی

ecpkhan

فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف نے ایک اور درخواست دائر کر دی

تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس کے حوالہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی ہے

تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے رویے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے وکیل انور منصور خان اور شاہ خاور نے پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کی جانب سے درخواست دائر کی ہے درخواست میں الیکشن کمیشن کے علاوہ 17 سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں تحریک انصاف کی جانب سے دیگر17 سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیسز کا فیصلہ بھی ایک ماہ میں کرنے کی استدعا کی گئی ہے

تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں جانبداری دکھا رہا ہے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ 17 سیاسی جماعتوں کے کیسز پر بھی ایک ماہ میں فیصلہ کرے

دوسری جانب پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر اعتراضات دورکر دیئے گئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل 25 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کر دی چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار نےدرخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم دیا تھا اسد عمر نے سنگل بینچ کے فیصلہ(الیکشن کمیشن 30 روز میں فارن فنڈنگ کا فیصلہ کرے) کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی

فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں،مریم اورنگزیب

تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا

آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

Comments are closed.