غریبوں کے لئے وزیراعظم لائے ایک اور شاندار پروگرام، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتا دیا

0
34

غریبوں کے لئے وزیراعظم لائے ایک اور شاندار پروگرام، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جمعہ کو احساس آمدن پروگرام کا اجراء کریں گے، احساس آمدن پروگرام احساس فریم ورک کے تحت جاری کئے جانے والے پروگراموں میں سے ایک ہے جس کا بنیادی مقصد پسماندہ طبقات کیلئے ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آمدن پروگرام میں خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کو چھوٹے اثاثے دینا شامل ہے تاکہ وہ روزگار کما سکیں اور غربت سے باہر نکل سکیں۔ پروگرام کے تحت منتقل کئے جانے والے اثاثہ جات میں مویشی (بکریاں، گائے اور پولٹری)، زرعی آلات، چنگچی رکشہ باڈی فریم، چھوٹے دکانداروں اور چھوٹے کاروباری اداروں کیلئے سامان آلات شامل ہیں۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا بجٹ 15 بلین روپے ہے۔ پروگرام کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں 23 غریب ترین اضلاع کی 375 دیہی یونین کونسلوں میں شروع کیا جا رہا ہے، اس چار سالہ پروگرام کا ہدف مستحق گھرانوں کو 200,000 اثاثہ جات مہیا کرنا ہے۔ مستحقین میں60 فیصد خواتین اور 30 فیصد نوجوان شامل ہیں، مجموعی طور پر 1.4 ملین افراد اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔

کفالت پروگرام، ایک خاتون ایک بینک اکاؤنٹ،خواتین کو ملے گا سمارٹ فون، ثانیہ نشتر نے بتائیں تفصیلات

تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

مبشر لقمان میدان میں آ گئے،فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر

تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کے ماتحت کام کرنے والا ادارہ،پی پی اے ایف،احساس آمدن پروگرام پر عملدرآمد کاکام سرانجام دے رہا ہے۔ احساس آمدن پروگرام کے مستحقین کی نشاندہی غربت سکور کارڈ سروے کے ذریعے کی جائے گی۔

کفالت پروگرام، وزیراعظم کا خواتین کو بھینسیں اور مرغیاں دینے کا ایک بار پھر اعلان

Leave a reply