ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے لاہور میں جرائم کے حوالہ سے پریس کانفرنس کی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالہ سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،

ایس پی انویسٹی گیشن صدر محمد عمران،ایس ڈی پی اوز، انچارج انویسٹی گیشنز سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صدر ڈویژن میں مجموعی طور پر 70 گینگز کے 171ملزمان گرفتارکر لیے،1493مقدمات ٹریس کئے گئے، گرفتار ملزمان سے 3 کروڑ44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا، مجموعی طور پر اے کیٹگری کے 182 خطرناک اشتہاریوں سمیت 1099 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا،صدر ڈویژن میں 26989 مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کر کے8567 چالان عدالتوں میں جمع کروائے گئے،

انویسٹی گیشن پولیس ستو کتلہ نے دردِ سر بننے والا بین الاضلاعی نقب زن گینگ کا سرغنہ گرفتار کر کے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گرفتار ملزم شفقت رسول کے خلاف مختلف اضلاع میں نقب زنی کے درجنوں مقدمات ٹریس ہوئے ہیں، ملزم کی نشاندہی پرتقریباً ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے، ملزم سے 2 کاریں، 11 تولے زیورات، 20موٹر سائیکلیں، آرٹیفشل جیولر برآمد کی گئی ہے، 1461 ڈالر،261 پانڈ، ملائشیاء، سنگا پور ڈالر، سعودی ریال اور درہم برآمد کئے گئے ہیں، ملزم کے قبضے سے کیمرے، گھڑیاں، لیپ ٹاپ، نقدی، دیگر قیمتی اشیاء اورناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نقب لگا کر خالی گھروں میں داخل ہوتا اور قیمتی اشیاء چرا کر رفو چکر ہو جاتا تھا،

ایس پی انویسٹی گیشن صدر محمد عمران کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے درد سربننے والے گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری سے نقب زنی کی وارداتوں کے گراف میں واضح کمی آئے گی،انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ نے ہیڈ کانسٹیبل مظہر حسین کو شہید کرنیوالے ملزمان تیمور عرف چاند اور عبدالغفور کو گرفتارکیا،انویسٹی گیشن رائیونڈنے ہی شہری ندیم اور احسن بھٹی کے قتل میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،

 پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”

Shares: