انتخابی نتائج میں دھاندلی کے خلاف جی ڈی اے نے دھرنا دیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شریک ہوئے،

جی ڈی اے رہنما پیر پگارا نے احتجاجی دھرنے سے اپنے خطاب میں کہا کہ میری نظر میں عمران خان چور نہیں ، اگر عمران خان چور ہیں تو ہم سب چور ہیں ،پی ٹی آئی انٹر پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن نے زمین آسمان ایک کردیے تھے ڈھائی تین ماہ پہلے ہی الیکشن کا نتیجہ بک چکا تھا ، ادائیگی بھی ہوچکی تھی ،الیکشن نے ثابت کیا اب کوئی قومی لیڈر نہیں رہا سب صوبائی بن گئے ،کیا بانی پی ٹی آئی سے پہلے جو آئے تھے کیا انہوں نے توشہ خانہ سے گاڑیاں نہیں لیں، جہاں انصاف ہوگا نہ عزت ہوگی تو امن و امان خراب ہوگا ،یی حکومت 8/10 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،یہ قدرتی نظام ہے، اگر سیلاب یا پانی آ رہا ہے راستہ روکو گے تو دوسری جگہ کو ڈبوئے گا، اب جو نوجوان نئے ووٹ آئے وہ ایک سیلاب تھا، جب سیلاب کو روکا گیا تو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آزاد امیدوار جیت گئے،سب کو ڈبو دیا،الیکشن کے دوران میں کہیں نہیں نکلا، گھر میں رہا، دوستوں نے کہا جلسہ کریں میں نے منع کر دیا، کارنر میٹنگ بھی نہیں کی، جو خود کام کرے،بسم اللہ، جلسہ مفت میں نہیں ہوتا، گھر سےباہر میں کیوں نہیں نکلا، ڈھائی تین مہینے الیکشن کا ریزلٹ بک چکا تھا اور ادائیگی بھی کر دی گئی تھی،

پیر پگارا کے خطاب کے بعد جی ڈی اے نےدھرنا ختم کردیا

جی ڈی اے رہنما سائرہ بانو نےدھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمبولینس بار بار دھرنے سے گزر رہی ہیں چیک کریں کیا اس میں جیالے تو نہیں, سندھ کی عوام جاگ چکی ہے,سندھ کے ساتھ 15 سالوں میں جو کیا سامنے ہے,15 سال سے ہم پیغام دے رہے یہ محبت کو کمزوری سمجھے , ہمیں اگر اپنے ملک سے پیار ہے تو اسکی حفاظت کرنا جانتے ہیں , آج دھرنے کے شرکاء کا جوش جذبہ دیکھ کر جنگ آزادی کا جو دور سنا تھا وہ منظر آج لوگوں کو دیکھ کر آنکھوں میں گھوم گیا ,انگریز غیرت مند تھے ہمارا واسطہ پھر بھی غیرت مندوں سے نہیں پڑا, حُر جماعت کے علاقوں میں بغض میں جو سلوک کیا وہ میں نے دیکھا ہے , آج دھرنے کے شرکاء کے نعرے سوئے ہوئے کو جگا رہے ہیں ,

,ہم اپنی زبان روک لیتے تھے اب ایسا نہ ہو لوگوں کے حقوق کیلیے ہم زیادہ بول جائیں ,فہمیدہ مرزا
فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اسٹیٹ کے اندر اسٹیٹ بنادیا گیا ,18 ویں ترمیم کا مذاق بنادیا گیا ہے , الیکشن کمشنر نےکتنے میں سودا کیا؟ کیا قیمت لگائی سندھ کی،آج سندھ کے لوگوں کی نظریں جی ڈی اے اور پیر پگارا کی طرف ہیں ,جب تک سندھ کو حقوق نہ دلائیں ہم نے اطمینان سے نہیں بیٹھنا , اگر میں اور سائرہ بانو نیشنل اسمبلی کو ہلا سکتے تھے تو ہم سندھ کو بھی ہلا کر رکھ سکتے ہیں ,جب تک سندھ کے لوگوں کا حقوق نہیں دلاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے , اداروں سے کہتی ہوں پاکستان بنانے والوں کو دھتکارہ نہ جائے ,ہم اپنی زبان روک لیتے تھے اب ایسا نہ ہو لوگوں کے حقوق کیلیے ہم زیادہ بول جائیں , آج انگلیاں اٹھ رہی ہیں آپ کی طرف, خدارا ہوش کے ناخن لیں ,ہمارے ورکروں سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے ,اگر کارکنوں کو کچھ کہا تو دمادم مست قلندر کر کے دکھائیں گے سندھ میں کچھ اور پنجاب میں آپ کچھ اور بات کرتے ہیں ,سندھ کی عوام کا خون کون چوس رہا ہے؟ کیا وہ چوہے جو گندم کھا جاتے تھے , جے یو آئی ف سمیت مختلف جماعتوں کے ساتھ جن کے ساتھ نا انصافی ہوئی اتحاد بنے گا ،

25 کروڑ پاکستانیوں کو کیا کالا بکرا سمجھ رکھا ہے کہ ذبح کردو ,ایاز لطیف پلیجو
جی ڈی اے رہنما ایاز لطیف پلیجو نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سمجھا سندھ خاموش رہے گی, 15 سالوں میں سندھ کو کچلا گیا, دبایا گیا,آج لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے جمع ہو کر اعلان کیا سندھ اب تیار ہے جدوجہد کیلیے , الیکشن کا ووٹ کرسی کا فرد تبدیل نہیں کرتا, یہ کچھ بندوں کو قسمتوں کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیتا ہے ,پیپلز پارٹی نے 15 سالوں میں سندھ کی عوام سے امید چھین لی ہے , پبلک سروس کمیشن میں نوکری پیسوں پر دیتے ہیں, ایم ڈی کیٹ کا پیپر یہاں 30 لاکھ میں بیچا گیا ,سندھ کے آباد گار کو فصل لگاتے معلوم نہیں ہوتا کہ فصل کی رقم کیا ملے گی , انہوں نے سمجھا سندھ کی عوام جھکی پڑی ہے ,آپ لوگوں کے جسم کو مارسکتے ہو انکی سوچ کو نہیں مارسکتے ,آج نعرہ لگاتے لوگوں کا اعلان ہے کہ پیچھے نہیں ہٹیں گے , پاکستان کے حکمرانوں اور پالیسی میکر کو کہتا ہوں 25 کروڑ پاکستانیوں کو کیا کالا بکرا سمجھ رکھا ہے کہ ذبح کردو ,پاکستان کا آئین حفیظ پیرزادہ نے بنایا, ان حُروں نے قربانی دی ،مشرف کے مارشل لاء کے سامنے بھی سندھ کے ججز لڑے تھے , سندھ کے لوگوں نے مقابلہ کیا, ایم آر ڈی میں سندھ کے لوگ لڑے , آپ نے سندھ کو وہ گمنام ریلوے اسٹیشن بنادیا جس پر کوئی گاڑی نہیں رکتی , تین صوبوں میں حکومت تبدیل ہوتی ہے سندھ میں نہیں ہوتی ,

اگر مظلوم کی فریاد کے معنی بغاوت ہے تو میں باغی ہوں,راشد محمود سومرو
جامشورو:رہنما جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد محمود سومرو نے جی ڈی اے کے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ دھرنا پیغام دیتا ہے کہ اگر مظلوم کی فریاد کے معنی بغاوت ہے تو میں باغی ہوں, 2012 میں اسی حیدرآباد میں پیر پگارا کی قیادت میں جلسہ ہوا تھا , میرے والد نے اس جلسے میں کہا تھا پیر پگارا میں سورہیہ بادشاہ کی خوشبو آرہی ہے ,ہم آپ کی قیادت میں انگریز کے بیٹوں کو بھگائیں گے ,

ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں انارکی ہو ،یہ تحریک اب نہیں رکے گی ۔حافظ نعیم کا جی ڈی اے دھرنے سے خطاب
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے جی ڈی اے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بہت بڑی تعداد میں حُر جمع ہوئے ہیں , یہ تاریخی دھرنا ہے, یہ ملین دھرنا ہے , سندھ جاگ رہا ہے ظالموں کے خلاف, جاگیرداروں, قبضہ گیروں کے خلاف , سندھ نے اپنی آزادی کا ثبوت دیا ہے , پیرپگارا کی قیادت میں شروع ہونے والی تحریک اب رکے گی نہیں، لوٹ مار اب نہیں چلےگی، سندھ کے وڈیرے عوام کے ٹیکس پر پل رہے ہیں،لوٹ مار کا یہ راج اب نہیں چلے گا ۔ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں انارکی ہو ۔یہ تحریک اب نہیں رکے گی ۔ایم کیو ایم نے حقیقی طور پر اس الیکشن میں 1 لاکھ ووٹ بھی حاصل نہیں کئے ۔یہ ہمارے پیسوں کو ہڑپ کرجاتے ہیں,
لوٹ مار یا یہ راج اب نہیں چلے گا , مافیا سے آزادی حاصل کرنا ہوگی،ہم تصادم نہیں چاہتے ,سب اپنی اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں ,35 سال سے جماعتیں اسلامی نے بوری بند لاشیں دینے اور بھتہ مانگنے والوں کا مقابلہ کیا ,یہ جنگ سندھی مہاجر کی نہیں ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے , مظلوم اور مجبور ایک ہوجائینگے تو آپ دیکھیں گے کہ ظالموں کو جگہ نہیں ملے گی, ان نتائج کو قبول نہیں کرتے , سپریم کورٹ نتائج کالعدم کرے , فارم 45 منگوائے جائیں, ہماری سندھ کی 7 سیٹیں چھینی گئیں, پی ٹی آئی ہو یا کوئی اور جو جیتا ہے اسے جیتاؤ, مجھے چپ کروانے کے لیے تحریک انصاف کی جیتی ہوئی نشست مجھے دی گئی،میرے ضمیر نے کہا یہ سیٹ تو تحریک انصاف جیتی ہوئی ہے،میں جواب دہ طاقتور لوگوں کو نہیں بلکہ اللہ کو جواب دہ ہوں،قیامت کے دن اللہ کو کیا جواب دوں،میں نے تحریک انصاف کی وہ سیٹ واپس کر دی

پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

"عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

Shares: