آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر کیس، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو عدالت پہنچا دیا گیا

شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا،جج اٹک جیل گئے ہوئے تھے،شاہ محمود قریشی اور عدالتی عملہ کے درمیان مکالمہ ہوا، تو عدالتی عملہ نے شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا کہ جج صاحب جیل سماعت کے لیے گئے ہیں ،جج صاحب سے پوچھ لیتے ہیں اگر وہ کہتے ہیں تو آپ کو حاضری لگا کر واپس بھیج دیں گے ، شاہ محمود قریشی نے پوچھا کہ جیل میں آج کیا ہے ؟ میری ضمانت کی کیس کا کیا ہوا ؟ عدالتی عملہ نے کہا کہ جیل میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس کی سماعت ہے ، آپ کی ضمانت کی درخواست پر کل سماعت ہے ، شاہ محمود قریشی نے عدالتی عملہ سے استدعا کی کہ پلیز مجھے ٹھنڈا صاف پانی دے دیں ،

عدالت پیشی کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بے قصور ہوں، میں سیاسی قیدی ہوں، دعا کیجئے اللہ مجھے صبر سے جبر برداشت کرنے کی ہمت دے، جج صاحب سے ایک ہی گزارش ہے کہ انصاف میں دیر ہو سکتی ہے اندھیر نہیں ہونی چاہیئے، میں نے اس ملک سے غداری نہیں کی، موت برحق ہے، جہاں میں قید ہوں اڈیالہ میں اس سے کچھ قدم کے فاصلے پر پھانسی گھاٹ ہے ، اگر میں نے اس ملک سے غداری کی ہے تو اُس پھانسی گھاٹ پر لے جا کر مجھے لٹکا دیں میں قبول کر لوں گا،

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین ایک ہی تھے اور ہیں اس میں کوئی ابہام نہیں، میں نے پاکستان کے مفادات کو اولیت دی ملک معاشی اور آئینی بحران کا شکار ہے جس کا حل شفاف انتخابات ہیں ملک مشکل میں ہے اپنے رویوں پر سب کو نظرثانی کرنی ہوگی

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو 19 اگست کو ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، اور انہیں گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا تھا،

خیال رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کر دی گئی ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سونپ دیا گیا ہے،قانون کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت ان کیمرا ہو گی۔

 عمران خان کو سائفرگمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

گدی نشینی کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی ،

Shares: