غداری کا الزام ثابت ہونے پر سعودی فوجیوں کو سزائے موت سنا دی گئی

غداری کا الزام ثابت ہونے پر سعودی فوجیوں کو سزائے موت سنا دی گئی
سعودی وزارت دفاع سے وابستہ 3 فوجی اہلکاروں کوغداری کا الزام ثابت ہونے پرسزائے موت سنا دی گئی

تینوں فوجی اہلکاروں کو آج جنوبی علاقے کی چھاؤنی میں سزائےموت سنائی گئی سعودی پریس ایجنسی کی خبر کے مطابق ، سعودی وزارت دفاع نے تین فوجیوں محمد بن احمد بن یحیی ، ساحر بن عیسیٰ بن قاسم حقوی ، اور حمود بن ابراہیم بن علی حزمی کوغداری کے الزام میں پھانسی دینے کا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ افراد نے وطن کو نقصان پہنچانے کے لیے دشمن کے ساتھ تعاون کا سنگین جرم کیا ، عدالت کے سامنے انہوں نے جرم کا اقرار کرنے کے علاوہ شواہد سے بھی الزام ثابت ہوا ہے سعودی عرب کی شرعی عدالت نے انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کے بعد اور جرم ثابت ہونے پر انہیں سزائے موت کا فیصلہ سنایا بعد ازاں ایوان شاہی نے مذکورہ افراد کے خلاف عدالتی فیصلہ نافذ کرنے کی منظوری دی ہے

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

سعودی حکمرانوں کو خط کا جواب وزیراعظم کو کیسے ملا؟ سب حیران

سعودی سفیر اسلام آباد میں متحرک، حکومت کو بڑی پیشکش کر دی

سعودی سفارتکار کی ہلاکت بدترین دہشت گردی،ملزمان نہیں بچ سکیں گے، شیخ رشید کی یقین دہانی

سعودی فوجیوں کودشمن کے ساتھ تعاون کرنے کا مجرم قرار دیا گیا جس سے بادشاہ کے فوجی مفادات کی خلاف ورزی ہوئی سعودی عرب کی وزارت دفاع نے غداری کرنے والے فوجیوں کی مذمت کی ، دوسری جانب سعودی وزارت دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ان جوانون پر فخر ہے کہ جنہوں نے سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے خون کی قربانی دینے کا حلف اٹھایا ہوا ہے۔

Comments are closed.