سندھ حکومت کی کارروائی؛ مسلسل غیرحاضر رہنے والے39 ڈاکٹرز فارغ، 507 کو شوکاز نوٹس

سندھ حکومت کی جانب سے گھوسٹ ڈاکٹرز کےخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ گھوسٹ ڈاکٹرز کےخلاف محکمہ صحت سندھ نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کئی ماہ سے ڈیوٹی سے لاپتا ڈاکٹرز کو شوکاز دے دیئے ہیں تاہم محکمہ صحت سندھ نے گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے والے 507 ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے جبکہ 121 گھوسٹ ڈاکٹرز کو فائنل شوکاز دیے گئے اور 39 کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کچھ ڈاکٹر ملک سے باہر کام کرکے تنخواہ وصول کررہے تھے، ڈیوٹی پرغیر حاضر مزید ڈاکٹرز کو برطرف کیا جائے گا۔ کیونکہ کسی صورت بھی غیر حاضری قابل قبول نہیں ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ

خیال رہے کہ حکومت کے اس اقدام کو کافی سراہا جارہا ہے اور عوام کا کہنا ہے کہ جیسے سندھ حکومت نے یہ محکمہ صحت میں کیا ویسے ہی محکمہ تعلیم میں بھی انہیں بھی فارغ کیا جائے تاکہ حرام خوری کرنے والوں کو ایسے عہدے سے ہٹا کر کسی ایماندار کو لایا جائے جو عوام کے بھلے کو سوچئ اور اپنی ڈیوٹی سرانجام دے.

Shares: