پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی ہے
مریم نواز نےفلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی اور شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں، خواتین اور ہسپتال میں زیر علاج لوگوں پر بم برسانا بربریت کی انتہا ہے ،اسرائیلی مظالم پر ہر باضمیر انسان کا سینہ غم کی شدت سے پھٹ رہا ہے،فلسطینی بچوں، عورتوں اور نہتے شہریوں کا قتل اس لئے ہو رہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں؟ یہ سوچ نہ انسانی ہے نہ ہی عالمی قانون کی پاسداری ہے،صیہونی ریاست بے گناہوں کا لہو بہا کر جنگی جرائم کر رہی ہے، اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی قاتل کی مدد کرنا ہے ،عالمی برادری انسانی حقوق میں مسلمان اور غیرمسلم کا امتیاز کرے گی تو دنیا کی تباہی یقینی ہے ،ملبے کا ڈھیر غزہ اصل میں عالمی ضمیر کے ملبے کا ڈھیر بن جانا دکھائی دیتا ہے، مسلمان ممالک انسانیت سوز مظالم رکوانے کے لئے اپنی اخلاقی، دینی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کریں
وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟
اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی
بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ
اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟
اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی
حماس کا وجود مٹانا ہو گا،تاہم غزہ پر اسرائیلی قبضہ غلطی ہو گی،امریکی صدر
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ غزہ کے ھسپتال پر بمباری کرکے آٹھ سو سے زائد انسانوں کو شہید کرکے جس بربریت ظلم اور انسانیت کشی کا مظاھرہ اسرائیل نے کیا ھے جنگی جرائم کی تاریخ میں اس کی مثال مشکل سے مل سکے گی۔ اسرائیل کے ان جنگی جرائم ظلم اور بربریت میں امریکہ اور یورپ کے ممالک برابر کے شریک ھیں۔ مسلم امہ اور انسانیت دوست ممالک کو اب روایتی بیانات سے ھٹ کر اقدامات کرنے ھونگے۔