نارتھ کراچی میں شہری کو گھرکے گیٹ کے پاس بے خوفی سے لوٹنے والے دونوں ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں
ویسٹ، سرجانی ٹاون پولیس نے دونوں ملزمان کو مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا ساتھی ملزم فرارہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے، ملزمان مورخہ 19 فروری 2022 کو نارتھ کراچی کے علاقے میں گھر کے باہر موجود شہری فیضان اور اس کے دوست سے اسلحہ کے زور پر موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے۔واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی جس میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 107/2022 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج ہے۔
کراچی : پولیس اسٹیشن اجمیر نگری کے حدود نارتھ کراچی سیکٹر 5A – 3 میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈکییتوں نے گن پوائنٹ پر گھر کے باہر کھڑے شہری کو موبائل فون اور پیسوں سے محروم کردیا, واردات کی ویڈیو شہری اپنے موبائل فون سے گھر کی کھڑکی سے بناتا رہا.#Karachi #TOKAlert pic.twitter.com/VgyQGHFqoN
— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) February 20, 2022
مقابلہ رات گئے سرجانی لیاری 33 اسٹیڈیم کے قریب ہوا۔دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے دو غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیں، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم عرف آقا ولد فہیم اور ہمام ولد پرویز کے ناموں سے ہوئی۔زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو بعد طبی امداد تھانہ منتقل کر دیا گیا۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔مزید وارداتوں میں ملزمان کی شناخت اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔ملزمان کے موٹرسائیکل سوار فرار ساتھی ارشد عرف سرائیکی کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔ملزمان کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
طالبات کو ہراساں،زبردستی شراب پلائی جاتی،ڈاکٹر خاتون ننگے پاؤں عدالت پہنچ گئی
لاہور سے بچی کو اغوا کر کے بلوچستان میں قبائلی سرداروں کو فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار
غیر اخلاقی حرکات بارے والدین کو کیوں بتایا؟ قاری نے بچی کو قتل کر دیا
موبائل پر دوستی مہنگی پڑی، بس ہوسٹس کے ساتھ ملزم نے کیا گھناؤنا کام
قذافی سٹیڈیم کے سیکورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر تعینات لیڈی اہلکار سے زیادتی کی کوشش








